
راولپنڈی میں روات پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی کار لفٹر گینگ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی تین مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لیں۔
ابتدائی تفتیش میں زیر حراست ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ یہ گاڑیاں روات کے مختلف علاقوں سے چوری کر چکے تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور جلد چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار گینگ سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے دیگر جرائم کا بھی پتا لگایا جا سکے۔