ڈرائیوروں کی بازیابی کے لیے گڈز ٹرانسپورٹرز کا حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم


کراچی گڈز کیریر ایسوسی ایشن نےحکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا، کشمور سے اغوا ہونے والے 11 ڈرائیور اور اسٹاف کو بازیاب نہیں کروایا گیا تو پورے پاکستان کی مال بردار گاڑیاں کھڑی کردیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی گڈز کیریر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ندیم اختر آرائیں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ پورے ملک میں اشیائے خور و نوش و ضروریات زندگی کا ساز و سامان، جان بچانے والی ادویات، صنعتی اور زرعی مصنوعات حتیٰ کہ ہر گلی کوچے میں بریڈ اینڈ بٹر تک کی ترسیلات کا فریضہ انتہائی ذمہ داری اور جاں فشانی سے پوری کرتا ہے۔ خدمات کے اس سلسلے کو روکنے کے لیے اکثر اوقات قومی شاہراہوں پر احتجاج اور ذاتی مطالبات کی تکمیل کے لیے ہائی ویز کو بند کردیا جاتا ہے اور ہماری ٹرانسپورٹ کو نقصان پہنچایا جاتا ہے اور ہمارے ڈرائیورز کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور کبھی اغواء کار ہمارے ڈرائیورز کو اغواء کرکے حکومت سے اپنے مطالبات منوانے کا ذریعہ بناتے ہیں۔ حالیہ واقعہ میں 4 ستمبر کو کشمور کے قریب نامعلوم افراد نے مال بردار گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے گاڑیوں کے ٹائر برسٹ کردیئے، فائرنگ کا یہ سلسلہ کافی دیر جاری رہا مگر گولیوں کی گھن گرج ہمارے محافظوں کے کانوں تک نہیں پہنچی جس کے بعد فائرنگ کرنے والے نامعلوم عناصر ہمارے 11 ڈرائیوروں کو اغوا کرکے کچے کی جانب لے گئے۔ ہائی ویز اور موٹر ویز پر لاقانونیت اور ظلم و جبر کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی کئی بار ہم بے گناہ ٹرانسپورٹرز ظلم اور بربریت کا نشانہ بن چکے ہیں، کئی بار ہمارے ڈرائیورز اغوا ہوتے رہے ہیں کچھ کی بازیابی اور اور کچھ کی لاشیں بھی اٹھائی ہیں مگر اس واقعے نے حکومت کے امن و امان قائم کرنے کے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ یہ ہائی ویز محض سڑکیں نہیں یہ ملک کی معیشت کی شہ رگ کا درجہ رکھتی ہیں جس صوبے کی سڑکیں سفر کے لیے محفوظ نہیں اس صوبے کے حکمرانوں اور ان کی حکمرانی پر سوالیہ نشان ہے۔ ڈاکوؤں نے دیدہ دلیری سے ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے کہ ان کے ساتھیوں کو نہ چھوڑا گیا تو ہمارے ڈرائیوروں کو قتل کرکے ان کی لاشیں حکومت کو دیں گے۔ ہم ٹرانسپورٹرز آج کی پریس کانفرنس کے ذریعے وفاقی حکومت، پنجاب اور سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہائی ویز اور موٹر ویز پر ہر قسم کی لاقانونیت کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے سندھ، پنجاب اور بلوچستان سے ملحقہ علاقوں کا کنٹرول پاک فوج کے سپرد کیا جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

اسلام آباد: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس کی کارروائی، شراب فروش گرفتار

کمسن طالبہ سے زیادتی کے الزام میں اسکول سویپر گرفتار

راولپنڈی: پولیس کی کارروائی، 3 رکنی کار لفٹر گینگ گرفتار، مسروقہ گاڑیاں برآمد

گٹر میں گرنے والے بیٹے کی لاش کا باپ کو 2 برس بعد بھی انتظار

ڈرائیوروں کی بازیابی کے لیے گڈز ٹرانسپورٹرز کا حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم

اسلام آباد کا ملک سینٹر سیل : ایک ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

مالکن کا دوپٹہ استری کرتے ہوئے جل گیا تو۔۔ 12 سالہ ملازمہ پر انسانیت سوز تشدد ! ماں نے پوری کہانی بیان کردی

لڑکی کا روپ دھار کر ویڈیوز بنانے والا یہ ٹک ٹاکر آخر کون ہے؟

کراچی: منگھوپیر میں 2 کروڑ 32 لاکھ کی ڈکیتی، مقدمہ درج

لوئر کرم میں گاڑی پر فائرنگ، باپ جاں بحق، 2 بیٹیاں زخمی

اندھی گولی سے جاں بحق بچی کے باپ کا کون سا خواب ادھورا رہ گیا؟

کراچی میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات

اسلام آباد : کرپشن اور جعلسازی میں ملوث افسر سمیت 6 ملزمان گرفتار

راولپنڈی : پیٹرول پمپ پر ڈکیتی، ڈاکو 6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

لوئر کرم میں سرچ آپریشن، 30 مشتبہ گرفتار، مرکزی ملزم کا گھر مسمار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی