کراچی میں بارش کے بعد مختلف سڑکوں پر پانی جمع، ٹریفک کی روانی متاثر


کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل کی رات آٹھ بجے سے شروع ہونے والے تیز بارش کے اسپیل نے معمولات زندگی کو متاثر کر دیا۔ شارع فیصل، ڈرگ روڈ انڈر پاس، ماڈل کالونی، راشد منہاس روڈ، نیپا، صفورا اور ملیر کے علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ ناگن چورنگی سے نارتھ کراچی جانے والی سڑک پانی بھر جانے کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی جبکہ انتظامیہ کی مشینری نکاسی آب میں مصروف ہے۔ نیو کراچی کے صبا سینما کے قریب بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ ٹریفک پولیس کے مطابق ملیر ندی میں طغیانی کے باعث پانی اوور فلو ہو کر کورنگی کاز وے پر آگیا جس کے بعد سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ کورنگی ای بی ایم کاز وےکو گودام چورنگی تا محمود آباد روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور ٹریفک کو گودام چورنگی سے جام صادق برج اور محمود آباد سے ایکسپریس وے قیوم آباد کی طرف موڑا جا رہا ہے۔ کورنگی کراسنگ روڈ بھی بند کر دی گئی ہے اور ٹریفک کو قیوم آباد سے گودام چورنگی اور سی این جی کٹ سے گودام چورنگی کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارش کے مزید اسپیل کی صورت میں شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

بنوں فوجی مرکز پر حملے میں ہلاک ہونے والے ’ایڈونچر پسند‘ میجر عدنان اسلم کون تھے؟

اسرائیلی سفیر کا حماس کے رہنماؤں کو دوبارہ نشانہ بنانے کا عندیہ، قطر کا ’جارحیت کے خلاف سخت کارروائی‘ کا انتباہ

’ہم مکان کی بالائی منزل پر بیٹھے اپنے اجڑنے کا تماشہ دیکھتے رہے‘: گجرات شہر پانی میں کیسے ڈوبا؟

قطر میں اسرائیلی حملے کے غزہ میں جنگ بندی کے امکانات اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اتحاد پر کیا اثرات پڑیں گے؟

’تحریک کو موقع پرستوں نے ہائی جیک کر لیا‘: ’جین زی‘ گروپس کا نیپال میں پُرتشدد واقعات سے لاتعلقی کا اعلان

جھارا: 19 برس کی عمر میں جاپان کے انوکی کو شکست دینے والے پہلوان جو ’جوانی میں نشے کی لت‘ میں پڑ گئے

تیز بارش کا امکان.. کراچی میں آج کس وقت بادل برس سکتے ہیں؟

’تحریک کو موقع پرستوں نے ہائی جیک کرلیا‘: ’جین زی‘ گروپس کا نیپال میں پُرتشدد واقعات سے لاتعلقی کا اعلان

کراچی میں بارش کے بعد مختلف سڑکوں پر پانی جمع، ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

مبینہ جنسی حملے کے دوران حملہ آور کی زبان کاٹنے والی خاتون 61 برس بعد الزامات سے بری

کراچی میں موسلا دھار بارش ، تھڈو ڈیم اوور فلو، لٹھ ندی میں طغیانی

دوحہ میں حماس کے رہنماؤں پر اسرائیلی حملہ جس نے ’سفارتکاری کے دروازے بند کر دیے‘

’جنگ‘ اخبار کا آخری اداریہ

دہشتگردوں کے خلاف ریاست پوری طاقت سے کارروائی کرے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی