
کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ تیز و ہلکی بارش کے ساتھ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر بھر میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں ہوئی جہاں 129.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نارتھ کراچی میں 72.2 ملی میٹر، کورنگی میں 70.5 ملی میٹر، اور ڈیفنس فیز 7میں 70 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح گلشن حدید میں 69 ملی میٹر، پی اے ایف فیصل بیس پر 55 ملی میٹر، ناظم آباد میں 54 ملی میٹر، کیماڑی میں 52 ملی میٹر اور سعدی ٹاؤن میں 51 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گلشن معمار میں 48 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 47 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 46.7 ملی میٹر، بحریہ ٹاؤن میں 45 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر 44.4 ملی میٹر، جبکہ پی اے ایف مسرور بیس میں 41 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم بارش جناح ٹرمینل پر ریکارڈ کی گئی جہاں 29.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔