
وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنا پاسپورٹ بلاک ہونے کا انکشاف کردیا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بعد میرا پاسپورٹ بلاک ہے، افغانستان کیسے جاوں؟۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے پاسپورٹ کے حصول کے لیے میں نے اپلائی کیا لیکن مجھے پاسپورٹ نہیں دیا جا رہا، اس کے ساتھ ساتھ مجھے بانی چیئرمین سے ملاقات کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔