کراچی میں موسلا دھار بارش ، تھڈو ڈیم اوور فلو، لٹھ ندی میں طغیانی


شہر قائد میں موسلادھار بارش کے بعد تھڈو ڈیم اوور فلو ہوگیا اور لٹھ ندی میں طغیانی کے نتیجے میں ملیر اور لیاری ندیوں کا پانی اطراف کی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے کے باعث جمالی پل کے قریب ایم 9 موٹروے زیرِ آب آگئی جس کے بعد ٹریفک معطل ہوگیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق ایم 9 کی بیچ کی دیوار توڑ کر پانی کو راستہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ بہاؤ کو قابو میں لایا جاسکے۔ جام گوٹھ ملیر میں شاہراہ بھٹو سیلاب میں بہہ گئی جبکہ لیاری ندی میں طغیانی کے باعث ایف بی ایریا، شفیق کالونی، گلشن اقبال، گوہرآباد، سہراب گوٹھ اور مچھر کالونی سمیت متعدد علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ کئی مقامات پر پانی 4 سے 5 فٹ تک جمع ہوگیا ہے۔ ریسکیو 1122، ایدھی اور چھیپا کے رضا کار متحرک ہیں۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق مختلف علاقوں سے بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت درجنوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ پاک فوج اور رینجرز بھی ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں۔ شدید بارشوں کے باعث سپر ہائی وے پر واقع الحبیب ریسٹورنٹ کے اطراف کا علاقہ بھی زیرِ آب آگیا جس سے کراچی اور حیدرآباد جانے والی دونوں اطراف کی ٹریفک مکمل طور پر بند کردی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی نے ایمرجنسی ٹیموں کو متحرک کردیا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق حیدرآباد سے کراچی آنے والی ٹریفک کو ماڈل روڈ پر موڑا گیا ہے جبکہ کراچی سے حیدرآباد جانے والی ٹریفک کو سبزی منڈی کٹ سے واپس شہر کی طرف بھیجا جارہا ہے۔ بارش کے بعد ملیر، لیاری، سعدی ٹاؤن، سہراب گوٹھ، مچھر کالونی اور دیگر علاقوں میں شہری گھروں میں محصور ہوگئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

قطر میں اسرائیلی حملے کے غزہ میں جنگ بندی کے امکانات اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اتحاد پر کیا اثرات پڑیں گے؟

’تحریک کو موقع پرستوں نے ہائی جیک کر لیا‘: ’جین زی‘ گروپس کا نیپال میں پُرتشدد واقعات سے لاتعلقی کا اعلان

جھارا: 19 برس کی عمر میں جاپان کے انوکی کو شکست دینے والے پہلوان جو ’جوانی میں نشے کی لت‘ میں پڑ گئے

تیز بارش کا امکان.. کراچی میں آج کس وقت بادل برس سکتے ہیں؟

’تحریک کو موقع پرستوں نے ہائی جیک کرلیا‘: ’جین زی‘ گروپس کا نیپال میں پُرتشدد واقعات سے لاتعلقی کا اعلان

کراچی میں بارش کے بعد مختلف سڑکوں پر پانی جمع، ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

مبینہ جنسی حملے کے دوران حملہ آور کی زبان کاٹنے والی خاتون 61 برس بعد الزامات سے بری

کراچی میں موسلا دھار بارش ، تھڈو ڈیم اوور فلو، لٹھ ندی میں طغیانی

دوحہ میں حماس کے رہنماؤں پر اسرائیلی حملہ جس نے ’سفارتکاری کے دروازے بند کر دیے‘

’جنگ‘ اخبار کا آخری اداریہ

دہشتگردوں کے خلاف ریاست پوری طاقت سے کارروائی کرے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

افغانستان کیسے جاؤں؟ علی امین گنڈاپور : پاسپورٹ بلاک ہونے کا انکشاف

’سب سے پتلا‘ آئی فون ایئر، لائیو ترجمہ کرنے والے ایئر پوڈز اور سیٹلائٹ سے منسلک واچ: آئی فون 17 میں نیا کیا ہے؟

ٹرمپ دوحہ پر اسرائیلی حملے سے ’ناخوش‘: امیرِ قطر کا امریکی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، ’اسرائیلی حملہ مجرمانہ کارروائی تھی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی