دہشتگردوں کے خلاف ریاست پوری طاقت سے کارروائی کرے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان


وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے قوانین کسی بے گناہ کے خلاف استعمال نہیں ہوں گے، تاہم دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تدارک کے لیے خصوصی قوانین ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں مزدوروں کا بے دردی سے قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دنیا میں کئی ممالک نے دہشتگردی کے واقعات کے بعد فوری قوانین میں تبدیلی کی، فرانس میں ایک ہی دن میں قانون تبدیل کیا گیا، لیکن ہمارے ہاں 8 اگست 2016 کو وکلاء کے قتل عام کے باوجود گرفتار ماسٹر مائنڈ کا بروقت ٹرائل تک نہ ہوسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے نتیجے میں لاشیں اٹھانے والوں کا دکھ ناقابلِ بیان ہے، لیکن دہشتگردوں کے خلاف گواہی دینے کے لیے کوئی تیار نہیں ہوتا۔ اس کے باوجود حکومت نے تہیہ کر لیا ہے کہ کسی صورت دہشتگردوں کے سامنے جھکا نہیں جائے گا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی اور بدامنی میں ملوث عناصر ریاست سے نہیں بچ سکتے، اور میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ریاست اپنی پوری طاقت کے ساتھ ان کی سرکوبی کرے گی۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ جو شخص گرفتار ہوگا اس کے اہلخانہ کو اسی وقت اطلاع دی جائے گی، لاپتہ افراد کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم کریں گے ہم سب دہشتگردی کا شکار ہیں، کیا ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لیڈ نہ لیں؟ پارلیمنٹ کی لیڈ کے بغیر ہم جنگ نہیں جیت سکتے۔ ہمارا منشور دہشتگردی کو روکنا ہے ہم دہشتگردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

بنوں فوجی مرکز پر حملے میں ہلاک ہونے والے ’ایڈونچر پسند‘ میجر عدنان اسلم کون تھے؟

اسرائیلی سفیر کا حماس کے رہنماؤں کو دوبارہ نشانہ بنانے کا عندیہ، قطر کا ’جارحیت کے خلاف سخت کارروائی‘ کا انتباہ

’ہم مکان کی بالائی منزل پر بیٹھے اپنے اجڑنے کا تماشہ دیکھتے رہے‘: گجرات شہر پانی میں کیسے ڈوبا؟

قطر میں اسرائیلی حملے کے غزہ میں جنگ بندی کے امکانات اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اتحاد پر کیا اثرات پڑیں گے؟

’تحریک کو موقع پرستوں نے ہائی جیک کر لیا‘: ’جین زی‘ گروپس کا نیپال میں پُرتشدد واقعات سے لاتعلقی کا اعلان

جھارا: 19 برس کی عمر میں جاپان کے انوکی کو شکست دینے والے پہلوان جو ’جوانی میں نشے کی لت‘ میں پڑ گئے

تیز بارش کا امکان.. کراچی میں آج کس وقت بادل برس سکتے ہیں؟

’تحریک کو موقع پرستوں نے ہائی جیک کرلیا‘: ’جین زی‘ گروپس کا نیپال میں پُرتشدد واقعات سے لاتعلقی کا اعلان

کراچی میں بارش کے بعد مختلف سڑکوں پر پانی جمع، ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

مبینہ جنسی حملے کے دوران حملہ آور کی زبان کاٹنے والی خاتون 61 برس بعد الزامات سے بری

کراچی میں موسلا دھار بارش ، تھڈو ڈیم اوور فلو، لٹھ ندی میں طغیانی

دوحہ میں حماس کے رہنماؤں پر اسرائیلی حملہ جس نے ’سفارتکاری کے دروازے بند کر دیے‘

’جنگ‘ اخبار کا آخری اداریہ

دہشتگردوں کے خلاف ریاست پوری طاقت سے کارروائی کرے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی