خیبر پختونخوا: بارشوں اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، الرٹ جاری


خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام اور متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 15 ستمبر سے صوبے کے اکثراضلاع میں وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے جس کی وجہ سے چترال اپر اور لوئر، دیر، سوات اور اپر کوہستان کے گلیشیائی علاقوں میں گلاف کے واقعات پیش آ سکتے ہیں۔ اتھارٹی نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت اور گاڑیوں کو تیز بہاؤ والے پانی میں لے جانے سے گریز کریں۔ ممکنہ متاثرہ علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی نگرانی، وارننگ سسٹم اور انخلا کی مشقیں یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے ہنگامی سامان اور ریسکیو سروسز کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں اور سیاحوں کو حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سڑکوں کی بروقت بحالی کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور سی اینڈ ڈبلیو کو بھی متحرک رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ مزید برآں پی ڈی ایم اے نے عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں لوگوں کو بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم، عدالتی فیصلے کے خلاف وکلا کی ہڑتال

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں شدت پسندوں کا پولیس اور لیویز کے تھانوں پر حملہ

عمران خان نے آرمی چیف کو پیغام دیا ہے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے: علیمہ خان

عمران خان نے آرمی چیف کے لیے پیغام دیا ہے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے: علیمہ خان

وزیراعظم شہباز شریف تین ملکی دورے پر روانہ

پاکستان سے جانے والے 22 ’فٹبالر‘ جاپان کے ایئرپورٹ پر کیسے پکڑے گئے؟

شیرانی: دہشت گردوں کا تھانے پر حملہ، 4 سکیورٹی اہلکار شہید

بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 ہلاک، 4 زخمی

سیلاب کے اندھیروں میں روشنی: بابر بھائی کی کہانی، پانی ہی جن کی زندگی ہے

طالبان کی نئی حکمت عملی، دوحہ معاہدہ یا سیاسی چپقلش: خیبرپختونخوا میں کالعدم ٹی ٹی پی کی کارروائیوں میں شدت کیسے آئی؟

وزیراعظم شہباز شریف کا تین ملکی دورہ، آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

غزہ شہر پر قبضے کے لیے اسرائیل کے شدید حملے: گذشتہ 24 گھنٹوں میں 59 فلسطینی ہلاک، نقل مکانی کا عمل جاری

غزہ شہر پر قبضے کے لیے اسرائیل کے شدید حملے جاری: گذشتہ 24 گھنٹوں میں 59 فلسطینی ہلاک، نقل مکانی کا عمل جاری

اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کا عمرکوٹ میں ایچ پی وی ویکسی نیشن کا جائزہ

دوحہ پر حملہ جائز تھا، کیونکہ قطر حماس کو پناہ اور مدد فراہم کرتا ہے: نیتن یاہو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی