اپنے کئے پر شرمندگی نہیں۔۔ 70 سے زائد بچیوں سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کی ڈھٹائی ! ہتھکڑی پہن کر مزید انکشافات کردیے


کراچی کے علاقے قیوم آباد سے حال ہی میں گرفتار ہونے والے شخص شبیر احمد نے پولیس کے سامنے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ یہ وہی ملزم ہے جو برسوں تک دکانداری کی آڑ میں بچوں اور بچیوں کو ورغلا کر اپنے جال میں پھنستا رہا اور اب درجنوں متاثرہ خاندان اس کے خلاف مقدمات درج کروا چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق شبیر کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے اور وہ تقریباً ایک دہائی قبل 2016 میں کراچی آیا اور ایک لڑکے کے چکر میں غلط کام میں پڑ گیا اور پھر اس کے بعد بچیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا۔ اس نے چھوٹی سی دکان کھولی اور اسی جگہ اس نے اپنی حرکتوں کا آغاز کیا۔ تفتیش کے دوران اس نے مانا کہ اس نے بچیوں کو بہانے سے دکان کے اندر بلا کر اپنی درندگی کا نشانہ بنایا اور وقت گزرنے کے ساتھ یہ سلسلہ بڑھتا گیا۔ شبیر نے بتایا کہ پہلی واردات کے بعد وہ اس عمل کا عادی ہوگیا اور پھر دکان پر آنے والی مزید بچیوں کو بھی نشانہ بناتا رہا۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں اس نے یہ بھی کہا کہ اس کی درندگی کا شکار ہونے والوں میں سات برس کی بچی بھی شامل تھی جبکہ دیگر متاثرین کی عمریں 8 سے 14 برس کے درمیان تھیں۔ ملزم نے دوران تفتیش تسلیم کیا کہ وہ کئی برسوں تک مسلسل یہ جرائم کرتا رہا اور گرفتاری تک یہ تعداد سو سے زائد ہوچکی تھی۔ اس کے مطابق اسے اپنے کرتوت پر کبھی شرمندگی نہیں ہوئی اور اب جو بھی قانونی کارروائی ہوگی، وہ اسے قبول کرے گا۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ وہ اپنی وارداتوں کی ویڈیوز محفوظ کرتا تھا، جنہیں وہ دوسروں کے ساتھ بانٹنے کے بجائے خود دیکھتا تھا۔ اس نے بتایا کہ موبائل سے کمپیوٹر میں یہ ریکارڈنگز منتقل کرنے کا طریقہ اس نے یوٹیوب سے سیکھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ اس کیس سے مزید اہم حقائق اور متاثرین سامنے آئیں گے۔ یہ گرفتاری قیوم آباد سمیت شہر کے شہریوں کے لیے ایک بڑا انکشاف ہے، جہاں برسوں تک ایک شخص خاموشی سے درجنوں زندگیاں برباد کرتا رہا۔ تاہم اب یہ دیکھنا ہوگا کہ تفتیشی عدالت میں کیا چالان پیش کرتا ہے۔ کیا پراسیکیوشن اسے کیفر کردار تک پہنچا سکے گی؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

دوحہ پر حملہ جائز تھا، کیونکہ قطر حماس کو پناہ اور مدد فراہم کرتا ہے: نیتن یاہو

اسرائیل کو تین بہنوں کی بد دعا ہے

طالبان کی نئی حکمت عملی، دوحہ معاہدہ یا صوبے اور وفاق میں سیاسی چپقلش: خیبرپختونخوا میں کالعدم ٹی ٹی پی کی کارروائیوں میں شدت کیسے آئی؟

ایشیا کپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھا جائے گا: پی سی بی

سوپ کے پیالے میں پیشاب کرنے والے چینی لڑکوں کو تین لاکھ ڈالر جرمانہ، جو والدین کو ادا کرنا پڑے گا

’سیاسی قتل کا جشن منانا تہذیب کے دائرے میں نہیں آتا‘: چارلی کرک کی موت پر ’نامناسب‘ تبصروں پر امریکہ میں ملازمین کی برطرفیاں

ویکسینیشن کے بعد متلی اور چکر۔۔ والدین پریشان ! محکمہ صحت نے کیا تاکید کردی؟

پیٹرول مہنگا ہوا یا سستا؟ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

چند بال نظر آنے پر گرفتاری اور اخلاقی پولیس کی حراست میں ایک ہلاکت نے کیا ایران کی بنیادوں کو ہلا دیا؟

اپنے کئے پر شرمندگی نہیں۔۔ 70 سے زائد بچیوں سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کی ڈھٹائی ! ہتھکڑی پہن کر مزید انکشافات کردیے

اے پی پی میگا کرپشن کیس: 13 ملزمان کی ضمانتیں خارج، 7 گرفتار، متعدد فرار

اسرائیل غزہ میں ’نسل کشی کا مرتکب‘: ’اقوام متحدہ کی رپورٹ اسرائیلی اقدامات پر فردِ جرم ہے‘

’میری آنکھیں ضائع ہو گئیں‘: اسرائیلی پیجر حملوں کے متاثرین کو آج بھی وہ پیغام یاد ہے جس نے درجنوں افراد کو نابینا بنا دیا

ماہواری سے پہلے خواتین میں میٹھا کھانے کی خواہش کیوں بڑھ جاتی ہے؟

عام سا محنتی باپ ’ڈرگ سلطنت‘ کا بادشاہ نکلا: جب واٹس ایپ چیٹ نے کروڑوں پاؤنڈ کی منشیات کے کاروبار کا بھانڈا پھوڑ دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی