ویکسینیشن کے بعد متلی اور چکر۔۔ والدین پریشان ! محکمہ صحت نے کیا تاکید کردی؟


اسلام آباد اور راولپنڈی شہروں کے مختلف اسکولوں میں ویکسینیشن مہم کے دوران متعدد طالبات کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں اُنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق اسکول انتظامیہ نے ویکسینیشن کے بعد کچھ بچیوں میں بے چینی، متلی اور چکر آنے کی شکایات دیکھتے ہی ریسکیو کو اطلاع دی۔ ریسکیو 1122 اور دیگر ایمبولینس سروسز نے متاثرہ بچیوں کو فوری اسپتال پہنچایا۔ والدین کی بڑی تعداد اطلاع ملتے ہی اسکولوں اور اسپتالوں کا رخ کر گئی، جس کے باعث صورتِ حال کافی کشیدہ ہوگئی۔ والدین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو ویکسین لگانے سے پہلے اعتماد میں نہیں لیا گیا اور انتظامات بھی غیر تسلی بخش تھے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیمیں اسپتالوں میں پہنچ کر بچیوں کی طبیعت کا جائزہ لے رہی ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ کہا جا رہا ہے کہ کچھ بچیوں نے انجکشن لگنے کے خوف اور دباؤ کے باعث ردعمل دیا، تاہم اصل وجوہات جاننے کے لیے طبی تحقیقات جاری ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ویکسین عالمی ادارہ صحت کی منظور شدہ ہے اور اس کے کوئی سنگین مضر اثرات رپورٹ نہیں ہوئے۔ والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

دوحہ پر حملہ جائز تھا، کیونکہ قطر حماس کو پناہ اور مدد فراہم کرتا ہے: نیتن یاہو

اسرائیل کو تین بہنوں کی بد دعا ہے

طالبان کی نئی حکمت عملی، دوحہ معاہدہ یا صوبے اور وفاق میں سیاسی چپقلش: خیبرپختونخوا میں کالعدم ٹی ٹی پی کی کارروائیوں میں شدت کیسے آئی؟

ایشیا کپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھا جائے گا: پی سی بی

سوپ کے پیالے میں پیشاب کرنے والے چینی لڑکوں کو تین لاکھ ڈالر جرمانہ، جو والدین کو ادا کرنا پڑے گا

’سیاسی قتل کا جشن منانا تہذیب کے دائرے میں نہیں آتا‘: چارلی کرک کی موت پر ’نامناسب‘ تبصروں پر امریکہ میں ملازمین کی برطرفیاں

ویکسینیشن کے بعد متلی اور چکر۔۔ والدین پریشان ! محکمہ صحت نے کیا تاکید کردی؟

پیٹرول مہنگا ہوا یا سستا؟ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

چند بال نظر آنے پر گرفتاری اور اخلاقی پولیس کی حراست میں ایک ہلاکت نے کیا ایران کی بنیادوں کو ہلا دیا؟

اپنے کئے پر شرمندگی نہیں۔۔ 70 سے زائد بچیوں سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کی ڈھٹائی ! ہتھکڑی پہن کر مزید انکشافات کردیے

اے پی پی میگا کرپشن کیس: 13 ملزمان کی ضمانتیں خارج، 7 گرفتار، متعدد فرار

اسرائیل غزہ میں ’نسل کشی کا مرتکب‘: ’اقوام متحدہ کی رپورٹ اسرائیلی اقدامات پر فردِ جرم ہے‘

’میری آنکھیں ضائع ہو گئیں‘: اسرائیلی پیجر حملوں کے متاثرین کو آج بھی وہ پیغام یاد ہے جس نے درجنوں افراد کو نابینا بنا دیا

ماہواری سے پہلے خواتین میں میٹھا کھانے کی خواہش کیوں بڑھ جاتی ہے؟

عام سا محنتی باپ ’ڈرگ سلطنت‘ کا بادشاہ نکلا: جب واٹس ایپ چیٹ نے کروڑوں پاؤنڈ کی منشیات کے کاروبار کا بھانڈا پھوڑ دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی