سوپ کے پیالے میں پیشاب کرنے والے چینی لڑکوں کو تین لاکھ ڈالر جرمانہ، جو والدین کو ادا کرنا پڑے گا


Getty Imagesہیڈی لاؤ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سٹاف ان لڑکوں کو یہ حرکت کرنے سے روکنے میں ناکام رہاچین کے ایک ہاٹ پاٹ ریستوران میں سوپ کے پیالے میں پیشاب کرنے والے دو نوجوانوں کو 22 لاکھ یوآن یعنی تین لاکھ نو ہزار امریکی ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ معاوضہ چین کی دو کیٹرنگ کمپنیوں کو ادا کیا جائے گا۔خیال رہے کہ رواں سال کے اوائل میں نوجوانوں کی اس حرکت پر ملک کی سب سے بڑی فوڈ چین ہیڈی لاؤ نے شنگھائی میں اپنے ریستوران میں کھانا کھانے کے لیے آنے والے چار ہزار سے زائد گاہکوں کو معاوضہ دینے کی پیشکش کی تھی۔سنگھائی میں 17 سالہ نوجوانوں کی یہ ویڈیو فروری کے دوران منظر عام پر آئی تھی۔ اس ویڈیو پر آن لائن خاصی تنقید ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں 17 سالہ لڑکے واقعے کے وقت نشے کی حالت میں تھے اور انھیں گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔ایسے کوئی ثبوت موجود نہیں جس سے معلوم ہو سکے کہ کسی نے یہ سوپ پیا ہو۔مارچ میں ہیڈی لاؤ نے دو کروڑ 30 لاکھ یوآن کے نقصانات کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ انھوں نے اس واقعے کے باعث کئی صارفین کو معاوضے ادا کیے ہیں۔ کمپنی نے کہا تھا کہ 24 فروری سے 8 مارچ تک ریستوران میں کھانا کھانے والے تمام افراد کو ان کے خرچ کیے گئے پیسوں سے 10 گُنا زیادہ پیسے واپس کیے جائیں گے۔Getty Imagesایسے کوئی ثبوت موجود نہیں جس سے معلوم ہو سکے کہ کسی نے یہ سوپ پیا ہوگذشتہ جمعے کو سنگھائی کی ایک عدالت نے فیصلہ دیا کہ نوجوانوں کی وجہ سے کمپنی کے پراپرٹی حقوق اور ساکھ کو نقصان پہنچا اور ان کی تضحیک ہوئی۔عدالت نے کہا کہ ان کی وجہ سے ریستوران کے برتن بھی آلودہ ہوئے جس کے باعث 'عوام میں بے سکونی پیدا ہوئی۔'عدالت نے کہا کہ نوجوانوں کے والدین 'بچوں کی نگہداشت کی ذمہ داریوں میں ناکام ہوئے۔' سرکاری میڈیا کے مطابق عدالت نے والدین کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔اس جرمانے میں 20 لاکھ یوآن آپریشنل اور ساکھ کے نقصانات کے لیے مختص ہیں، ایک لاکھ 30 ہزار یوآن کیٹرنگ کمپنیوں کو برتنوں کے نقصان اور صفائی کے اخراجات کے لیے ہیں۔ جبکہ 70 ہزار یوآن قانونی اخراجات کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔Getty Imagesیہ واقعہ فروری میں ہوا تھا لیکن کمپنی کو واقعے سے متعلق بعد میں علم ہواتاہم عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کمپنی نے اپنے صارفین کو جو بِل کے علاوہ اضافی معاوضہ ادا کیا ہے وہ 'رضاکارانہ کاروباری فیصلہ' تھا لہذا یہ نوجوانوں سے وصول نہیں کیا جاسکتا۔کمپنی نے اضافی معاوضے کے علاوہ اپنا تمام ہاٹ پاٹ کا سامان بھی تبدیل کیا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ ریستوران میں بڑے پیمانے پر صفائی بھی کرائی گئی۔ہیڈی لاؤ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ان کا سٹاف ان لڑکوں کو یہ حرکت کرنے سے روکنے میں ناکام رہا۔ ہیڈی لاؤ کا مزید کہنا تھا کہ انھیں یہ معلوم کرنے میں بھی تقریباً ایک ہفتہ لگا کہ یہ واقعہ ان کے کس ریستوران میں پیش آیا کیونکہ ان کی شنگھائی شہر میں ایک درجن سے زیادہ برانچز ہیں۔'ہم مکمل طور پر سمجھتے ہیں کہ اس واقعے سے ہمارے گاہکوں کو ذہنی تناؤ کا سامنا کرنا پڑا اور ہم کسی بھی صورت میں اس کا ازالہ نہیں کر سکتے لیکن ہم اس کی پوری ذمہ داری لیتے ہیں۔'ہیڈی لاؤ کے دنیا بھر میں ایک ہزار سے زیادہ ریستوران ہیں۔ اس کمپنی کی برانچز تیزی سے پھیلیں۔ پہلا ریستوران سیچوان صوبے کے شہر جیانیانگ میں کھولا گیا تھا۔یہ کمپنی کسٹومر سروس اور دوستانہ ماحول کے لیے جانی جاتی ہے۔ یہاں خواتین کو مینیکیور بھی دیے جاتے ہیں جبکہ کھانے کے منتظر بچوں کو میزوں پر مٹھائیاں کھلائی جاتی ہیں۔ڈونر کباب کی ’ایجاد‘ پر تنازع: یورپ کا مشہور رول پہلے ترکی میں بنا یا جرمنی میں؟بدنام زمانہ ’پارٹی ٹاؤن‘ میں پانچ خواتین سیاح ہلاک:’کبھی غور ہی نہیں کیا کہ مفت شراب زہریلی بھی ہو سکتی ہے‘چین میں ڈمپلنگ کھانے کا ’وائرل چیلنج‘ جو ریستورانوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہےروٹی ’دو وقت کی‘ لیکن کھانے کے اوقات تین: دن میں کتنی بار کھائیں اور کتنی دیر بھوکے رہیںکیا ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر کھانا واقعی آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

دوحہ پر حملہ جائز تھا، کیونکہ قطر حماس کو پناہ اور مدد فراہم کرتا ہے: نیتن یاہو

اسرائیل کو تین بہنوں کی بد دعا ہے

طالبان کی نئی حکمت عملی، دوحہ معاہدہ یا صوبے اور وفاق میں سیاسی چپقلش: خیبرپختونخوا میں کالعدم ٹی ٹی پی کی کارروائیوں میں شدت کیسے آئی؟

ایشیا کپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھا جائے گا: پی سی بی

سوپ کے پیالے میں پیشاب کرنے والے چینی لڑکوں کو تین لاکھ ڈالر جرمانہ، جو والدین کو ادا کرنا پڑے گا

’سیاسی قتل کا جشن منانا تہذیب کے دائرے میں نہیں آتا‘: چارلی کرک کی موت پر ’نامناسب‘ تبصروں پر امریکہ میں ملازمین کی برطرفیاں

ویکسینیشن کے بعد متلی اور چکر۔۔ والدین پریشان ! محکمہ صحت نے کیا تاکید کردی؟

پیٹرول مہنگا ہوا یا سستا؟ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

چند بال نظر آنے پر گرفتاری اور اخلاقی پولیس کی حراست میں ایک ہلاکت نے کیا ایران کی بنیادوں کو ہلا دیا؟

اپنے کئے پر شرمندگی نہیں۔۔ 70 سے زائد بچیوں سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کی ڈھٹائی ! ہتھکڑی پہن کر مزید انکشافات کردیے

اے پی پی میگا کرپشن کیس: 13 ملزمان کی ضمانتیں خارج، 7 گرفتار، متعدد فرار

اسرائیل غزہ میں ’نسل کشی کا مرتکب‘: ’اقوام متحدہ کی رپورٹ اسرائیلی اقدامات پر فردِ جرم ہے‘

’میری آنکھیں ضائع ہو گئیں‘: اسرائیلی پیجر حملوں کے متاثرین کو آج بھی وہ پیغام یاد ہے جس نے درجنوں افراد کو نابینا بنا دیا

ماہواری سے پہلے خواتین میں میٹھا کھانے کی خواہش کیوں بڑھ جاتی ہے؟

عام سا محنتی باپ ’ڈرگ سلطنت‘ کا بادشاہ نکلا: جب واٹس ایپ چیٹ نے کروڑوں پاؤنڈ کی منشیات کے کاروبار کا بھانڈا پھوڑ دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی