جو عمر کے ساتھ ہوا وہ کسی اور معصوم کے ساتھ نہ ہو۔۔ سانس کی نالی میں رکاوٹ کیسے ہوتی ہے اور اس سے جان کیسے بچائیں؟


کراچی کے کم سن چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ کے انتقال نے پورے ملک کو غمگین کر دیا۔ عمر، جو اپنے بھائی کے ساتھ مختلف شوز میں معصومانہ باتوں اور شرارتوں سے سب کو محظوظ کرتے تھے، پیر کی شب اچانک دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ان کی موت کی وجہ قے کے دوران مواد کا سانس کی نالی میں چلے جانا قرار دی گئی، جس نے سانس رکنے اور دل بند ہونے کا سبب بنایا۔ ماہرین طب کے مطابق یہ صورتحال انتہائی ہنگامی نوعیت کی ہوتی ہے اور چند منٹوں میں جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ سانس کی نالی میں رکاوٹ کیسے ہوتی ہے؟ ماہر امراض اطفال ڈاکٹر روحیہ مریم کے مطابق "ایسپریشن نمونیا" اُس وقت ہوتا ہے جب کوئی مائع یا خوراک کا ٹکڑا غلطی سے سانس کی نالی میں پھنس جائے۔ اس سے سانس رک سکتا ہے، مریض کھانس یا بول نہیں سکتا اور چہرے کا رنگ نیلا پڑنے لگتا ہے۔ اگر فوری مدد نہ ملے تو یہ چند منٹ میں موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ یہ مسئلہ زیادہ تر شیر خوار بچوں میں ہوتا ہے لیکن بڑے بچوں اور بڑوں کو بھی اس کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ہنگامی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے؟ چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر زین بھٹی کہتے ہیں کہ ایسی گھڑی میں قریبی افراد کا ردعمل فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے۔ ایک سال سے کم عمر بچوں کو اگر سانس رکنے لگے تو ان کی پشت پر پانچ مرتبہ زور سے تھپکی اور پھر سینے پر پانچ دباؤ دینا چاہیے۔ اگر بچہ بڑا ہو تو اس کے پیٹ پر جھٹکے دے کر رکاوٹ دور کی جا سکتی ہے۔ لیکن انگلی ڈال کر چیز نکالنے کی کوشش ہرگز نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اس سے چیز اور اندر جا سکتی ہے۔ اگر بچہ بے ہوش ہو جائے تو فوراً سی پی آر کریں اور ایمرجنسی نمبر پر کال کرنا لازمی ہے۔ والدین کے لیے احتیاطی تدابیر ڈاکٹر روحیہ مریم کہتی ہیں کہ والدین کو بچوں کے کھانے پینے کے انداز پر کڑی نظر رکھنی چاہیے۔ بچے کھاتے وقت کھیلنے، دوڑنے یا بات کرنے سے گریز کریں۔ چھوٹے بچوں کو لیٹ کر کھانے کی عادت بالکل نہ ڈالیں کیونکہ یہ سب سے خطرناک ہے۔ شیر خوار بچوں کو دودھ پلانے کے بعد انہیں سیدھا بٹھا کر ڈکار دلوانا ضروری ہے تاکہ کوئی مواد سانس کی نالی میں نہ جائے۔ عمر شاہ کا حادثہ لمحہ فکریہ ہے کہ ایک لمحے کی لاپرواہی یا لاعلمی کسی بھی قیمتی جان کو چھین سکتی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ والدین اور عام لوگ بنیادی فرسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کریں تاکہ کسی اور معصوم کی زندگی بچائی جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

دوحہ پر حملہ جائز تھا، کیونکہ قطر حماس کو پناہ اور مدد فراہم کرتا ہے: نیتن یاہو

اسرائیل کو تین بہنوں کی بد دعا ہے

طالبان کی نئی حکمت عملی، دوحہ معاہدہ یا صوبے اور وفاق میں سیاسی چپقلش: خیبرپختونخوا میں کالعدم ٹی ٹی پی کی کارروائیوں میں شدت کیسے آئی؟

ایشیا کپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھا جائے گا: پی سی بی

سوپ کے پیالے میں پیشاب کرنے والے چینی لڑکوں کو تین لاکھ ڈالر جرمانہ، جو والدین کو ادا کرنا پڑے گا

’سیاسی قتل کا جشن منانا تہذیب کے دائرے میں نہیں آتا‘: چارلی کرک کی موت پر ’نامناسب‘ تبصروں پر امریکہ میں ملازمین کی برطرفیاں

ویکسینیشن کے بعد متلی اور چکر۔۔ والدین پریشان ! محکمہ صحت نے کیا تاکید کردی؟

پیٹرول مہنگا ہوا یا سستا؟ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

چند بال نظر آنے پر گرفتاری اور اخلاقی پولیس کی حراست میں ایک ہلاکت نے کیا ایران کی بنیادوں کو ہلا دیا؟

اپنے کئے پر شرمندگی نہیں۔۔ 70 سے زائد بچیوں سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کی ڈھٹائی ! ہتھکڑی پہن کر مزید انکشافات کردیے

اے پی پی میگا کرپشن کیس: 13 ملزمان کی ضمانتیں خارج، 7 گرفتار، متعدد فرار

اسرائیل غزہ میں ’نسل کشی کا مرتکب‘: ’اقوام متحدہ کی رپورٹ اسرائیلی اقدامات پر فردِ جرم ہے‘

’میری آنکھیں ضائع ہو گئیں‘: اسرائیلی پیجر حملوں کے متاثرین کو آج بھی وہ پیغام یاد ہے جس نے درجنوں افراد کو نابینا بنا دیا

ماہواری سے پہلے خواتین میں میٹھا کھانے کی خواہش کیوں بڑھ جاتی ہے؟

عام سا محنتی باپ ’ڈرگ سلطنت‘ کا بادشاہ نکلا: جب واٹس ایپ چیٹ نے کروڑوں پاؤنڈ کی منشیات کے کاروبار کا بھانڈا پھوڑ دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی