روزانہ کتنا انجن آئل پیتا ہے؟ 30 سالوں سے صرف انجن آئل پی کرر زندہ رہنے والے شخص کی ویڈیو وائرل


"میں خود کو خوش قسمت اور بابرکت سمجھتا ہوں، کیونکہ قدرت نے مجھے ایک ایسی عجیب طاقت دی ہے جو مجھے زندہ رکھے ہوئے ہے" سوشل میڈیا کی دنیا میں ان دنوں ایک ایسا شخص چھایا ہوا ہے جس کی طرزِ زندگی نے سب کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔ کھانے پینے کی عام چیزوں کو چھوڑ کر اس نے اپنی حیات کا سہارا ایک ایسی چیز کو بنایا ہے جس کا نام سن کر ہی لوگ گھبرا جاتے ہیں۔ جی ہاں! گزشتہ تیس برسوں سے یہ شخص انجن آئل کو ہی اپنی خوراک بنائے ہوئے ہے۔ لوگ اسے محبت یا تعجب سے "آئل کمار" کے نام سے پکارتے ہیں۔ حیران کن طور پر وہ روزانہ سات سے آٹھ لیٹر موٹر آئل پیتا ہے اور دعویٰ کرتا ہے کہ یہی اس کے جسم کی توانائی کا راز ہے۔ مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ اتنی خطرناک عادت کے باوجود وہ کبھی اسپتال کا بستر نہیں بنا اور نہ ہی کسی بڑی بیماری نے اسے گھیرنے کی ہمت کی۔ طبی ماہرین اس غیر معمولی طرزِ زندگی کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ ماہرین کے مطابق انجن آئل دراصل انسانی جسم کے لیے انتہائی زہر ہے، جس میں ایسے کیمیکلز اور بھاری دھاتیں موجود ہوتی ہیں جو جگر، گردوں، دل اور دماغ کو تباہ کرسکتی ہیں۔ معمولی مقدار بھی سانس رکنے، معدے کو نقصان پہنچنے اور کبھی کبھی فوری موت کا سبب بن سکتی ہے۔ ڈاکٹروں نے واضح انتباہ جاری کیا ہے کہ موٹر آئل جسم کے نظام کو برباد کر دیتا ہے۔ یہ پھیپھڑوں میں پھنس کر کیمیکل نمونیا پیدا کرسکتا ہے، معدے اور آنتوں کو زخمی کر سکتا ہے اور دل کے افعال کو مفلوج کر دیتا ہے۔ لیکن آئل کمار سب خبرداریاں نظر انداز کرتے ہوئے پُر اعتماد لہجے میں دعویٰ کرتا ہے کہ "یہی تیل میری زندگی ہے اور خدا نے مجھے اس پر زندہ رکھنے کا ہنر دیا ہے۔" یہ کہانی جہاں لوگوں کو ورطۂ حیرت میں ڈال رہی ہے، وہیں یہ سوال بھی کھڑا کر رہی ہے کہ آخر انسانی جسم کی برداشت کی حد کہاں تک جا سکتی ہے؟ سچ یہ ہے کہ آئل کمار کی یہ عادت ایک معمّا ہے جس نے ماہرین اور عام لوگوں دونوں کو ہی ششدر کر رکھا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکہ نے چابہار بندرگاہ پر کام کے لیے انڈیا کو دی گئی چھوٹ ختم کر دی

روس اور انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، سونامی وارننگ جاری

امریکا نے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد چھٹی بار ویٹو کردی

صدر ٹرمپ کا بگرام فوجی اڈے کا کنٹرول واپس لینے کا اعلان: ’تاریخ گواہ ہے اپنی سرزمین پر کبھی بیرونی افواج کو تسلیم نہیں کیا،‘ طالبان حکام کا جواب

لندن میں ’لڈو ٹورنامنٹ‘: ’یہاں پُگنے اور مارنے کی باری نہیں ملتی‘

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو انڈیا کے لیے ’بڑا دھچکا‘ کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟

فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف احتجاج، جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی

تین ہزار سال قدیم سونے کے برسلیٹ کی چوری اور ہزاروں ڈالر میں فروخت: ’فرعون دور کا خزانہ ہمیشہ کے لیے گُم ہو گیا‘

فنی خرابی کے باعث امریکی صدر کے ہیلی کاپٹر کی برطانوی ایئر فیلڈ پر ہنگامی لینڈنگ

روزانہ کتنا انجن آئل پیتا ہے؟ 30 سالوں سے صرف انجن آئل پی کرر زندہ رہنے والے شخص کی ویڈیو وائرل

تارکین وطن کو روکنے کے لیے ضرورت پڑی تو فوج استعمال کریں، ٹرمپ کا برطانوی وزیرِاعظم کو مشورہ

افغانستان میں بگرام ایئربیس کا کنٹرول واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم سٹارمر کے ’تاریخی‘ ٹیکنالوجی میں شراکت کے معاہدے پر دستخط

دماغ کو کھانے والا امیبا، انڈین ریاست کیرالہ میں مہلک بیماری کے کیسز میں اچانک اضافہ

غاصبانہ منطق اور غنڈہ گردی پر مبنی اقدامات کی مخالفت کی جائے، چینی وزیر دفاع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی