صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد امریکہ کے ساتھ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی: شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں امریکی صدر سے ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یہ ان کی پہلی ملاقات تھی جو بہت اچھے ماحول میں ہوئی اور یہ مفید اور تعمیری ملاقات تھی۔اتوار کو لندن میں سمندرپار پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’امریکہ کے ساتھ تعلقات میں پہلے ہی بہتری آنی شروع ہو گئی ہے اور اس ملاقات سے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔‘انڈیا کے ساتھ مئی میں ہونے والی کشیدگی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے جنگ جیتی اور دشمن کو شکست فاش دی اور خدا نے پاکستان کی شان و شوکت میں بے پناہ اضافہ کیا۔‘امریکہ کے دورے کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ ’میں نے اقوام متحدہ اپنی تقریر میں پاکستان کے عوام کی نمائندگی کی اور کشمیر کا مقدمہ لڑ کر آیا ہوں۔ انڈیا کے ظلم و ستم سے کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہو گا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’صدر ٹرمپ کی غزہ پر چھ اسلامی ممالک کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان بھی شامل تھا اور حوصلہ افزا نتائج جلد سامنے آئیں گے۔ غزہ میں زیادتی کی انتہا کر دی گئی ہے اور 64 ہزار سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔‘واضح رہے کہ جمعے کو وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی تھی جس میں  آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کو ’مین آف پیس‘ قرار دیا جو دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہیں (فوٹو: پی ایم آفس)وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کی تعریف کی اور انہیں ’مین آف پیس‘ قرار دیا جو دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہیں۔وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو جرات مندانہ، دلیرانہ اور فیصلہ کن قیادت پر سراہا جنہوں نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی میں کردار ادا کیا اور جنوبی ایشیا میں ایک بڑی تباہی کو ٹالنے میں مدد فراہم کی۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

آزاد کشمیر میں کوہالہ انٹری پوائنٹ بند، آمد و رفت متاثر

پیپلز پارٹی کے اراکین کی اپنی حکومت پر کھلی تنقید، سرفراز بگٹی کو خطرہ ہے؟

سمندر میں طغیانی کا خطرہ۔۔ کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کس وقت ہوسکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے اہم ہدایات جاری کردیں

شانگلہ: میکے سے واپسی پر 12 سالہ بچی کی ’زہر‘ کھا کر خودکشی، تفتیش شروع

شانگلہ: سسرال سے واپسی پر 12 سالہ بچی کی ’زہر‘ کھا کر خودکشی، تفتیش شروع

شانگلہ: 10سالہ کزن سے شادی پر 12 سالہ بچی نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

’جج کو عبوری آرڈر کے ذریعے کام سے نہیں روکا جا سکتا‘: جسٹس طارق جہانگیری کو عدالتی امور نمٹانے سے روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار

پنجاب کا اپنا پانی ہے نہریں نکالنے پر آپ کو اعتراض کیوں؟ مریم نواز نے پیپلز پارٹی کو نشانے پر رکھ لیا

کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے نزدیک دھماکہ، سات افراد ہلاک، درجنوں زخمی

پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل غزہ جنگ بندی کے مجوزہ منصوبے کی ابتدا سے ہمارے ساتھ ہیں، انھوں نے 100 فیصد اس کی حمایت کی: صدر ٹرمپ

اسرائیلی وزیر اعظم نے دوحہ حملے پر معافی مانگی اور آئندہ قطر کو نشانہ نہ بنانے کا وعدہ کیا ہے: قطر

ٹرمپ اور نتن یاہو کا غزہ کے لیے نئے امن منصوبے پر اتفاق، منتخب اسلامی ممالک تمام فریقن کے ساتھ مل کر کام کرنے پر راضی

محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا ترقیاتی فنڈز استعمال کرنے میں ناکام

اتحاد ایئر ویز کی 10 سال بعد باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے پروازیں

انسانی سمگلنگ کے خلاف ایف آئی اے کی ریڈ بُک میں شامل خواتین سمگلرز کون ہیں؟ 

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی