پنجاب کا اپنا پانی ہے نہریں نکالنے پر آپ کو اعتراض کیوں؟ مریم نواز نے پیپلز پارٹی کو نشانے پر رکھ لیا


پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیراعلٰی مریم نواز نے اپنی حکومت کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کی تنقید کا سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرا پانی، میرا صوبہ اور میرے وسائل ہیں، آپ کو اس سے کیا مسئلہ ہے۔‘پیر کو فیصل آباد میں ای بس پراجیکٹ کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’مجھے تر نوالہ نہ سمجھیں، اور پنجاب پر بات کرنے کے بجائے خود بھی عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کریں۔‘سندھ میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر وزیر شرجیل میمن سمیت دیگر نے پنجاب میں ن لیگ کی حکومت پر گزشتہ دنوں تنقید کی تھی۔مریم نواز نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ’پہلے میں بہت چپ رہی۔ پہلے بجلی کے بلوں پر اعتراض کیا۔ نہروں کا مسئلہ بنایا۔ اور اب سیلاب زدگان کی مدد کو مسئلہ بنا رہے ہیں۔‘آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی وزیراعلٰی نے کہا کہ ’میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ پنجاب پر انگلی اٹھانے والوں کی انگلی توڑ دوں گی۔‘وزیراعلٰی پنجاب نے اپنی اتحادی جماعت کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ اپنے صوبے کے عوام کی خدمت اپنے وسائل سے کر رہی ہیں تو دیگر صوبوں والے اعتراض کیوں کر رہے ہیں۔’پنجاب کا اپنا پانی ہے جو پنجاب کے کسانوں کی امانت ہے۔ اگر میں وہاں پر نہریں نکالنا چاہوں تو آپ کو کیا اعتراض ہے۔ کبھی پنجاب نے کہا کہ فلاں صوبہ یہ نہ کرے اور فلاں صوبہ یہ کرے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’اول تو وہاں کے لوگوں کو کچھ ملتا نہیں ہے اور اگر ملتا ہے تو پنجاب کے عوام خوش ہوتے ہیں کیونکہ ہم پہلے پاکستانی اور پھر پنجابی، سندھی، بلوچی یا خیبر پختونخوا کے لوگ ہیں۔‘مریم نواز نے کہا کہ ’جب میں نے پنجاب کے عوام کو بجلی کے بلوں میں 50 ارب روپے کا ریلیف دیا تو آئی ایم ایف کو جا کر میری شکایتیں لگا رہے تھے۔‘مریم نواز نے کہا کہ اُن کو سیلاب متاثرین کے لیے عالمی امداد نہ مانگنے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فوٹو: سکرین گریبانہوں نے کہا کہ ’اگر آپ سندھ میں کوئی کام کریں تو مریم کو خوشی ہوتی ہے مگر کوئی کام کرو تو سہی۔ ملک کے چاروں صوبوں کو اپنی آبادی کے مطابق ایک جیسا پیسہ اور حصہ ملتا ہے۔‘وزیراعلٰی نے کہا کہ پنجاب میں اگر خدانخواستہ سیلاب آ جائے تو اس کا مداوا بھی اپنے پیسوں سے کرتا ہے۔’پنجاب نے آپ کے معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کی، آپ بھی مہربانی کر کے پنجاب کے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’مجھ پر اور شہباز شریف پر اس وجہ سے تنقید کی جا رہی ہے کہ اتنے بڑے سیلاب کے بعد عالمی دنیا کے سامنے ہاتھ کیوں نہیں پھیلا رہے۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کیا آپ کے پاس ہر مسئلے کا حل دنیا میں کشکول لے کر پھرنا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کو جو رقم ملتی ہے وہ بتائیں کہ کہاں لگاتے ہیں۔ ’ہر چیز کا علاج بی آئی ایس پی (بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام) نہیں ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

آزاد کشمیر میں کوہالہ انٹری پوائنٹ بند، آمد و رفت متاثر

پیپلز پارٹی کے اراکین کی اپنی حکومت پر کھلی تنقید، سرفراز بگٹی کو خطرہ ہے؟

سمندر میں طغیانی کا خطرہ۔۔ کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کس وقت ہوسکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے اہم ہدایات جاری کردیں

شانگلہ: میکے سے واپسی پر 12 سالہ بچی کی ’زہر‘ کھا کر خودکشی، تفتیش شروع

شانگلہ: سسرال سے واپسی پر 12 سالہ بچی کی ’زہر‘ کھا کر خودکشی، تفتیش شروع

شانگلہ: 10سالہ کزن سے شادی پر 12 سالہ بچی نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

’جج کو عبوری آرڈر کے ذریعے کام سے نہیں روکا جا سکتا‘: جسٹس طارق جہانگیری کو عدالتی امور نمٹانے سے روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار

پنجاب کا اپنا پانی ہے نہریں نکالنے پر آپ کو اعتراض کیوں؟ مریم نواز نے پیپلز پارٹی کو نشانے پر رکھ لیا

کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے نزدیک دھماکہ، سات افراد ہلاک، درجنوں زخمی

پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل غزہ جنگ بندی کے مجوزہ منصوبے کی ابتدا سے ہمارے ساتھ ہیں، انھوں نے 100 فیصد اس کی حمایت کی: صدر ٹرمپ

اسرائیلی وزیر اعظم نے دوحہ حملے پر معافی مانگی اور آئندہ قطر کو نشانہ نہ بنانے کا وعدہ کیا ہے: قطر

ٹرمپ اور نتن یاہو کا غزہ کے لیے نئے امن منصوبے پر اتفاق، منتخب اسلامی ممالک تمام فریقن کے ساتھ مل کر کام کرنے پر راضی

محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا ترقیاتی فنڈز استعمال کرنے میں ناکام

اتحاد ایئر ویز کی 10 سال بعد باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے پروازیں

انسانی سمگلنگ کے خلاف ایف آئی اے کی ریڈ بُک میں شامل خواتین سمگلرز کون ہیں؟ 

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی