پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ دونوں ملکوں کی دیرینہ خواہش تھی، شہباز شریف


پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ کسی کے خلاف نہیں۔پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا بردار ملک ہے اور صدیوں پرانے رشتوں میں بندھے ہیں۔ ’میں سمجھتا ہوں یہ وہ اعتماد اور خلوص ہے جو دہائیوں سے چلا آ رہا ہے جس کو ہم نے باضابطہ کر دیا ہے۔ دونوں برادر ملک پر اگر کسی نے حملہ کیا تو ایک کے اوپر حملہ دوسرے پر تصور ہوگا اور دونوں باہمی مشاورت کے ساتھ مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ پاکستانی قوم اور سعودی عوام کی دیرینہ خواہش تھی۔ ’ہر مسلمان کا یہ عقیدہ ہے کہ وہ روضۂ رسول، مکہ مکرمہ اور اللہ کے گھر کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔‘وزیراعظم نے کہا کہ پرتپاک استقبال پر سعودی عرب کا شکرگزار ہوں۔’پاکستان انڈیا جنگ میں اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بروقت مداخلت نہ کرتے تو خطہ ناقابل تصور تباہی سے متاثر ہوتا‘ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ روکنے کے لیے اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بروقت مداخلت نہ کرتے تو خطہ ناقابل تصور تباہی سے متاثر ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے انتہائی خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے یہ ایک تعمیری ملاقات تھی۔ ’میں نے جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر اور ملاقات میں بھی ان کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے ذاتی دلچسپی لے کر پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کرائی اور دنیا میں امن کی بحالی میں یہ ایک قابل قدر تعاون ہے۔ میں نے انہیں بتایا کہ دونوں جوہری طاقت کے حامل ممالک ہیں اور یہ کنوینشنل جنگ ہم نے جیت لی تو اگر آپ بروقت اور فیصلہ کن مداخلت نہ کرتے تو نہ جانے حالات کتنے بگڑتے اور خطے میں ناقابل تصور تباہی پھیلتی۔‘انہوں نے کہا کہ ملاقات میں انہوں نے امریکی صدر کو بتایا کہ دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے پاکستانی قوم نے انہیں نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔امریکی صدر اور پاکستانی وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

آزاد کشمیر میں کوہالہ انٹری پوائنٹ بند، آمد و رفت متاثر

پیپلز پارٹی کے اراکین کی اپنی حکومت پر کھلی تنقید، سرفراز بگٹی کو خطرہ ہے؟

سمندر میں طغیانی کا خطرہ۔۔ کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کس وقت ہوسکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے اہم ہدایات جاری کردیں

شانگلہ: میکے سے واپسی پر 12 سالہ بچی کی ’زہر‘ کھا کر خودکشی، تفتیش شروع

شانگلہ: سسرال سے واپسی پر 12 سالہ بچی کی ’زہر‘ کھا کر خودکشی، تفتیش شروع

شانگلہ: 10سالہ کزن سے شادی پر 12 سالہ بچی نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

’جج کو عبوری آرڈر کے ذریعے کام سے نہیں روکا جا سکتا‘: جسٹس طارق جہانگیری کو عدالتی امور نمٹانے سے روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار

پنجاب کا اپنا پانی ہے نہریں نکالنے پر آپ کو اعتراض کیوں؟ مریم نواز نے پیپلز پارٹی کو نشانے پر رکھ لیا

کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے نزدیک دھماکہ، سات افراد ہلاک، درجنوں زخمی

پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل غزہ جنگ بندی کے مجوزہ منصوبے کی ابتدا سے ہمارے ساتھ ہیں، انھوں نے 100 فیصد اس کی حمایت کی: صدر ٹرمپ

اسرائیلی وزیر اعظم نے دوحہ حملے پر معافی مانگی اور آئندہ قطر کو نشانہ نہ بنانے کا وعدہ کیا ہے: قطر

ٹرمپ اور نتن یاہو کا غزہ کے لیے نئے امن منصوبے پر اتفاق، منتخب اسلامی ممالک تمام فریقن کے ساتھ مل کر کام کرنے پر راضی

محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا ترقیاتی فنڈز استعمال کرنے میں ناکام

اتحاد ایئر ویز کی 10 سال بعد باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے پروازیں

انسانی سمگلنگ کے خلاف ایف آئی اے کی ریڈ بُک میں شامل خواتین سمگلرز کون ہیں؟ 

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی