دریائے برہم پترا پر چینی ڈیم کی تعمیر سے پریشان انڈیا کا 77 ارب ڈالر کا پن بجلی منصوبہ


انڈیا کی پاور پلاننگ اتھارٹی نے بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے 2047 تک دریائے برہم پترا سے 76 گیگاواٹ سے زیادہ پن بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے اور اس صلاحیت کی منتقلی اور ٹرانسمیشن پر 77 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق پیر کو انڈیا کی سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نے اس منصوبے کی تفصیلات جاری کیں۔دریائے برہم پترا تبت سے شروع ہوتا ہے اور انڈیا سے گزرتا ہوا بنگلہ دیش میں جاتا ہے جہاں اس کا پانی خلیج بنگال میں گرتا ہے۔رپورٹ میں سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نے کہا کہ یہ منصوبہ شمال مشرقی ریاستوں میں دریا کے پانی کے 12 ذیلی ذخائر میں 208 بڑے ہائیڈرو پروجیکٹس کا احاطہ کرتا ہے جس میں 64.9 گیگاواٹ ممکنہ صلاحیت اور پمپڈ سٹوریج پلانٹس سے اضافی 11.1 گیگاواٹ بجلی کی پیداوار کا تخمینہ ہے۔دریائے برہم پترا انڈیا کے علاقے میں خاص طور پر چین کی سرحد پر واقع اروناچل پردیش میں ہائیڈرو کی اہم صلاحیت رکھتا ہے۔دریا کے طاس کی سرحد پار نوعیت اور چین میں اس کے پانی کے انتظام اور بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی انڈیا کے لیے سٹریٹجک تشویش کا باعث ہے۔ انڈیا کو خدشہ ہے کہ ارونا چل پردیش میں داخل ہونے سے پہلے دریا کے بالائی راستے یارلنگ زانگبو پر ایک چینی ڈیم اس کے بہاؤ کو 85 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔برہما پترا کا طاس اروناچل پردیش، آسام، سکم، میزورم، میگھالیہ، منی پور، ناگالینڈ اور مغربی بنگال کے کچھ حصوں پر پھیلا ہوا ہے، اور انڈیا کی غیراستعمال شدہ ہائیڈرو صلاحیت کا 80 فیصد سے زیادہ رکھتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف ریاست اروناچل پردیش میں اس کے پانی سے 52.2 گیگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔انڈیا نے بجلی کی پیداوار کے لیے ایندھن پر انحصار ختم کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پیسینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے پر 2035 تک 1.91 کھرب انڈین روپے درکار ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے پر 4.52 کھرب روپے لاگت آئے گی۔سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی کے منصوبے میں کچھ پراجیکٹ پہلے سے ہی پائپ لائن میں ہیں۔انڈیا کا مقصد 2030 تک ایندھن کے استعمال کے بغیر 500 گیگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت اور 2070 تک بجلی پیدا کرنے کے لیے ایندھن پر انحصار کو ختم کرنا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

نیشنل ٹائم سینٹر پر سائبر حملوں سے مواصلاتی و مالیاتی نظام میں خلل کا خطرہ، چین کا امریکہ پر الزام

صدر ٹرمپ کی ’انتظامی طاقت کے تجاوز‘ کے خلاف امریکہ میں مظاہرے، لاکھوں کی شرکت

قتل کے الزام میں 43 برس قید کی سزا کاٹنے والا شخص، جسے بے گناہی ثابت ہونے پر بھی رہائی نہیں مل سکی

پرتگال میں عوامی مقامات پر برقع اور نقاب پر پابندی کا بل منظور

اب ایٹمی پروگرام پر عالمی معاہدے کے پابند نہیں، ایران نے خبردار کردیا

شادی شدہ بیٹی کی جان بچانے کے لئے ماں کندھے پر اٹھا کر اسپتال لے گئی.. پھر کیا ہوا؟

اجتماعی قبر سے ملنے والے ’سات فوجیوں‘ کے ڈھانچے ان کی زندگی کے بارے میں کیا بتاتے ہیں

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا

پیرس کے لوور میوزیم میں 113 سال بعد چوری کی واردات، انمول زیورات غائب

’فلائنگ کریملن‘ اور ہنگری تک محض چند گھنٹوں کا سفر، لیکن پوتن کے لیے یہ اتنا طویل کیوں؟

نو کنگ مظاہروں کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کا منفرد ردعمل، اے آئی ویڈیو وائرل

امریکا بھر میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تاریخی مظاہرے، لاکھوں افراد کی شرکت

امریکہ میں صدر ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ ریلیاں، لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

ایئر چائنا کی پرواز میں بیٹری نے آگ پکڑ لی، طیارہ شنگھائی میں اتار لیا گیا

’میں اسے مار کر دفنا دوں گا اور وہ کبھی ڈھونڈ نہیں پائیں گے‘: قتل کا مقدمہ جس میں لاش تو برآمد نہ ہوئی لیکن سزا سنا دی گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی