’پاکستان آمد پر بے حد مسرت محسوس کرتا ہوں‘، سیکریٹری جنرل رابطہ اسلامی


رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کے اعزاز میں پاکستان کے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عشائیہ کا اہتمام کیا۔منگل کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی اس تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، صدر مسلم لیگ (ن) راجہ ظفرالحق، وزیر مواصلات علیم خان، سینیٹر حافظ عبدالکریم، وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل، حافظ طاہر اشرفی، شاہ اویس نورانی، مولانا فضل الرحمن خلیل سمیت متعدد سفرا اور دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی مسلم امہ کے اتحاد، دانائی اور رہنمائی کی علامت ہے۔ان کے مطابق ’مسلم ورلڈ لیگ ہمیشہ اعتدال، مکالمے اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے پیش پیش رہی ہے۔‘انہوں اتحاد، بین المذاہب مکالمے اور انسانی تعاون کے فروغ کے لیے رابطہ عالم اسلامی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’معزز مہمان کی پاکستان آمد مشترکہ مقاصد کے لیے عزمِ نو کی تجدید ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’امن، مفاہمت، اور انسانی خدمت کے فروغ میں مسلم ورلڈ لیگ کی خدمات لائقِ تحسین ہیں۔‘اس موقع پر ڈاکٹر عبدالکریم العیسیٰ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان آمد پر بے حد مسرت محسوس کرتا ہوں اور مہمان نوازی پر شکر گزار ہوں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امت مسلمہ کی یکجہتی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’اہم سنگ میل،‘ سپارکو نے پاکستان کا پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

انتقال کر جانے والے پاکستانیوں کے نائیکوپ کی منسوخی اب آسان اور مفت 

کابل میں ’دھماکہ‘، سرحدی جھڑپیں اور جنگ بندی: پاکستان اور افغانستان کے مابین حالیہ تنازع میں کب کیا ہوا؟

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا: خواجہ آصف

پکتیکا میں گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں پر حملے میں 70 جنگجو مارے گئے: پاکستانی سکیورٹی حکام

افغان کرکٹرز کی مبینہ ہلاکت پر آئی سی سی کی مذمت جسے پاکستان میں ’ہینڈ شیک تنازع‘ کا تسلسل سمجھا جا رہا ہے

پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات

شانگلہ میں خونخوار تیندوے نے 8 سالہ رومیسہ کی جان لے لی، بچے باہر نکلنے سے خوفزدہ

پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان مذاکرات آج دوحہ میں

پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرات آج ہوں گے

پنجاب میں پی ٹی آئی کی تنظیمی ہلچل، بڑے نام فارغ، نئے چہرے میدان میں

شانگلہ کے شہریوں نے کوئلہ کان میں دبے مزدور کے بیٹے کی جان کیسے بچائی؟

پاکستان کی گل بہادر کے ٹھکانوں پر حملوں کی تصدیق: ’گڈ طالبان‘ کے نام سے مشہور عسکریت پسند جو کبھی ٹی ٹی پی کا حصہ نہ بنا

طالبان رجیم افغانستان سے پاکستان پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کو لگام ڈالے: فیلڈ مارشل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی