پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا: خواجہ آصف


پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین قطر میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اتوار کی صبح ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ’پاکستان کی سرزمین پہ افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہو گا۔‘انہوں نے کہا کہ ’دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔  25اکتوبر کو استنبول میں دوبارہ وفود میں ملاقات ہو گی اور تفصیلی معاملات پر بات ہو گی۔‘وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم قطر اور ترکیہ دونوں برادر ممالک کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔‘اس کے علاوہ قطر کی وزارت خارجہ نے بھی اتوار ہی کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا ایک دور دوحہ میں منعقد ہوا جس میں ریاستِ قطر اور جمہوریہ ترکیہ نے ثالثی کی۔‘انہوں نے کہا کہ ’مذاکرات کے دوران فریقین نے فوری جنگ بندی اور دونوں ممالک کے درمیان دیرپا امن اور استحکام کو مستحکم کرنے کے لیے طریقہ کار کے قیام پر اتفاق کیا۔‘Statement | Pakistan and Afghanistan Agree to an Immediate Ceasefire During a Round of Negotiations in Doha#MOFAQatar pic.twitter.com/fPXvn6GaU6— Ministry of Foreign Affairs - Qatar (@MofaQatar_EN) October 18, 2025’فریقین نے آنے والے دنوں میں فالو اپ میٹنگز منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا تاکہ جنگ بندی کے پائیداری کو یقینی بنایا جائے اور ایک قابلِ اعتماد اور مستحکم طریقے سے اس کے نفاذ کی تصدیق کی جا سکے، اس طرح دونوں ممالک میں سکیورٹی اور استحکام کے حصول میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے۔‘وزارت خارجہ نے ریاستِ قطر کی اُمید کا اظہار کیا کہ یہ اہم قدم دونوں برادر ممالک کے درمیان سرحد پر جاری تناؤ کو ختم کرنے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’اہم سنگ میل،‘ سپارکو نے پاکستان کا پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

انتقال کر جانے والے پاکستانیوں کے نائیکوپ کی منسوخی اب آسان اور مفت 

کابل میں ’دھماکہ‘، سرحدی جھڑپیں اور جنگ بندی: پاکستان اور افغانستان کے مابین حالیہ تنازع میں کب کیا ہوا؟

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا: خواجہ آصف

پکتیکا میں گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں پر حملے میں 70 جنگجو مارے گئے: پاکستانی سکیورٹی حکام

افغان کرکٹرز کی مبینہ ہلاکت پر آئی سی سی کی مذمت جسے پاکستان میں ’ہینڈ شیک تنازع‘ کا تسلسل سمجھا جا رہا ہے

پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات

شانگلہ میں خونخوار تیندوے نے 8 سالہ رومیسہ کی جان لے لی، بچے باہر نکلنے سے خوفزدہ

پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان مذاکرات آج دوحہ میں

پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرات آج ہوں گے

پنجاب میں پی ٹی آئی کی تنظیمی ہلچل، بڑے نام فارغ، نئے چہرے میدان میں

شانگلہ کے شہریوں نے کوئلہ کان میں دبے مزدور کے بیٹے کی جان کیسے بچائی؟

پاکستان کی گل بہادر کے ٹھکانوں پر حملوں کی تصدیق: ’گڈ طالبان‘ کے نام سے مشہور عسکریت پسند جو کبھی ٹی ٹی پی کا حصہ نہ بنا

طالبان رجیم افغانستان سے پاکستان پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کو لگام ڈالے: فیلڈ مارشل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی