’اہم سنگ میل،‘ سپارکو نے پاکستان کا پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا


پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے چینی سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستان کے پہلے ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ (ایچ ایس ون) کے کامیاب لانچ کے ساتھ ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایچ ایس ون اعلٰی درجے کی ہائپر سپیکٹرل امیجنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو سینکڑوں سپیکٹرل بینڈ سے ڈیٹا حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ صلاحیت زمین کے استعمال، پودوں کی صحت، آبی وسائل اور شہری ترقی کی درست نگرانی اور تجزے میں مدد فراہم کرے گی۔سیٹلائٹ کی مدد سے زراعت، ماحولیاتی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسے شعبوں میں قومی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اس سے حاصل کیے گئے اعلٰی ریزولیوشن کے امیجز سے وسائل کے بہتر انتظام اور پاکستان کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز سے مقابلے میں معاونت فراہم ہو گی۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایچ ایس ون سے جغرافیائی خطرات کی نشاندہی اور پائیدار انفراسٹرکچر کے فروغ سے سی پیک راہداری جیسے ترقیاتی منصوبوں میں بھی مدد ملے گی۔بیان کے مطابق ایچ ایس ون کی کامیاب لانچ پاکستان کے خلائی پروگرام کی ترقی میں ایک اہم قدم ہے اور ملکی ترقی کے لیے سپیس ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔یہ کامیابی پاکستان اور چین کے درمیان پرامن خلائی مشن اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سپیس ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے دیرینہ تعاون کو اجاگر کرتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’اہم سنگ میل،‘ سپارکو نے پاکستان کا پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

انتقال کر جانے والے پاکستانیوں کے نائیکوپ کی منسوخی اب آسان اور مفت 

کابل میں ’دھماکہ‘، سرحدی جھڑپیں اور جنگ بندی: پاکستان اور افغانستان کے مابین حالیہ تنازع میں کب کیا ہوا؟

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا: خواجہ آصف

پکتیکا میں گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں پر حملے میں 70 جنگجو مارے گئے: پاکستانی سکیورٹی حکام

افغان کرکٹرز کی مبینہ ہلاکت پر آئی سی سی کی مذمت جسے پاکستان میں ’ہینڈ شیک تنازع‘ کا تسلسل سمجھا جا رہا ہے

پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات

شانگلہ میں خونخوار تیندوے نے 8 سالہ رومیسہ کی جان لے لی، بچے باہر نکلنے سے خوفزدہ

پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان مذاکرات آج دوحہ میں

پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرات آج ہوں گے

پنجاب میں پی ٹی آئی کی تنظیمی ہلچل، بڑے نام فارغ، نئے چہرے میدان میں

شانگلہ کے شہریوں نے کوئلہ کان میں دبے مزدور کے بیٹے کی جان کیسے بچائی؟

پاکستان کی گل بہادر کے ٹھکانوں پر حملوں کی تصدیق: ’گڈ طالبان‘ کے نام سے مشہور عسکریت پسند جو کبھی ٹی ٹی پی کا حصہ نہ بنا

طالبان رجیم افغانستان سے پاکستان پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کو لگام ڈالے: فیلڈ مارشل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی