حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں


فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جن مغویوں کی لاشیں حماس نے حوالے کی ہیں ان میں گائے ایلوز، یوسی شارابی، بپن جوشی اور ڈینیئل پریز شامل ہیں۔ لاشوں کی حوالگی کا عمل بین الاقوامی نگرانی میں مکمل ہوا۔ حماس کا کہنا ہے کہ مزید 24 لاشوں کی بازیابی میں وقت لگ سکتا ہے کیونکہ غزہ میں جاری بمباری کے باعث تدفین کے کئی مقامات تباہ ہو چکے ہیں اور کچھ لاشیں اب بھی ملبے تلے ہونے کا خدشہ ہے۔ گزشتہ روز حماس نے امن معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے 20 زندہ یرغمالیوں کو رہا کیا تھا۔معاہدے کے دوسرے مرحلے کے تحت اسرائیلی جیلوں سے 1,968 فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کیا گیا جنہیں بسوں کے ذریعے غزہ اور مغربی کنارے منتقل کیا گیا۔ A heart-touching reunion as freed Palestinian detainee Nabil Abu Khdeir from occupied Jerusalem embraces his family for the first time in 16 years, after being released today as part of the exchange deal between the Palestinian resistance and the Israeli occupation. pic.twitter.com/0mopna4qLe— Quds News Network (@QudsNen) October 13, 2025 رہائی پانے والے قیدیوں کی گھروں واپسی پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ برسوں بعد اپنے پیاروں سے ملنے والے اہلخانہ خوشی سے آبدیدہ ہو گئے اور ایک دوسرے کو گلے لگا کر خوشی کا اظہار کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’ٹوماہاک میزائل دینے سے انکار‘، ٹرمپ و زیلنسکی میں ایک اور تلخ ملاقات

ہانگ کانگ میں مال بردار طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، دو افراد ہلاک

دنیا کے وہ مشہور ڈنرز جن کی تاریخی حیثیت آج بھی کم نہیں ہوئی

پیرس میں پولیس ہیڈکوارٹرز کے قریب بڑے میوزیم سے ’بیش قیمت‘ جیولری چوری

نیشنل ٹائم سینٹر پر سائبر حملوں سے مواصلاتی و مالیاتی نظام میں خلل کا خطرہ، چین کا امریکہ پر الزام

صدر ٹرمپ کی ’انتظامی طاقت کے تجاوز‘ کے خلاف امریکہ میں مظاہرے، لاکھوں کی شرکت

قتل کے الزام میں 43 برس قید کی سزا کاٹنے والا شخص، جسے بے گناہی ثابت ہونے پر بھی رہائی نہیں مل سکی

پرتگال میں عوامی مقامات پر برقع اور نقاب پر پابندی کا بل منظور

اب ایٹمی پروگرام پر عالمی معاہدے کے پابند نہیں، ایران نے خبردار کردیا

شادی شدہ بیٹی کی جان بچانے کے لئے ماں کندھے پر اٹھا کر اسپتال لے گئی.. پھر کیا ہوا؟

اجتماعی قبر سے ملنے والے ’سات فوجیوں‘ کے ڈھانچے ان کی زندگی کے بارے میں کیا بتاتے ہیں

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا

پیرس کے لوور میوزیم میں 113 سال بعد چوری کی واردات، انمول زیورات غائب

’فلائنگ کریملن‘ اور ہنگری تک محض چند گھنٹوں کا سفر، لیکن پوتن کے لیے یہ اتنا طویل کیوں؟

نو کنگ مظاہروں کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کا منفرد ردعمل، اے آئی ویڈیو وائرل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی