سندھ کا مقابلہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے، کسی صوبے سے نہیں، بلاول بھٹو زرداری


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی کارکردگی عالمی معیار کی ہے ہمارا مقابلہ پاکستان کے کسی شہر یا صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے۔ کراچی میں سینیٹر رضا ربانی کی کتاب کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ رضا ربانی کی کتاب کو پطرس بخاری ایوارڈ ملنا باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب لکھنے والے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی اپنی زندگی میں دو کتابیں لکھیں میں بھی کوشش کر رہا ہوں کہ کتاب ضرور لکھوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پاکستان کے عوام غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ تاریخ کی بدترین نسل کشی ہے جس میں صرف بچے نہیں بلکہ صحافی، ڈاکٹرز اور نرسز بھی شہید ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ حالیہ جنگ بندی کو اسرائیل ایک بار پھر نہیں توڑے گا اور فلسطینی عوام کو تحفظ ملے گا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت سندھ نے ترقی کے کئی عالمی معیار کے منصوبے مکمل کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیرپور اکنامک زون کو فنانشل ٹائمز اور ایف ڈی آئی کی رپورٹ میں ایشیا پیسفک کا دوسرا کامیاب ترین اکنامک زون قرار دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں حکومت سندھ کی تعریف اس لیے کرتا ہوں کہ آپ کا مقابلہ کسی صوبے سے نہیں بلکہ دنیا سے ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے 1993 میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا تصور متعارف کروایا اور آج سندھ کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ادارہ دنیا میں چھٹے نمبر پر شمار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دنیا بھر میں غریب عوام کی فلاح کے لیے ایک مثالی پروگرام سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کووِڈ اور سیلاب 2022 کے دوران اسی پروگرام کے ذریعے متاثرین کو مالی مدد فراہم کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام پاکستان کا فخر ہے دنیا کے کئی ملک اس ماڈل کو اپنا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ حکومت سندھ متاثرین سیلاب کے لیے 20 لاکھ گھر مالکانہ حقوق پر فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاست عزت اور تاریخ رقم کرنے کے لیے کرتے ہیں اور سندھ کے عوام کی خدمت ہمارے لیے اعزاز ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو تقسیم نہیں بلکہ متحد ہو کر دنیا سے مقابلہ کرنا چاہیے۔ جہاں بھی ملک کا نام روشن ہو، وہاں ہمیں فخر ہونا چاہیے۔ گورنر صاحب خیبر پختون خوا جائیں، آئین اور قانون کے مطابق ذمہ داری ادا کریں۔ بلاول زرداری کی کراچی میں موجود. گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ہدایت pic.twitter.com/pdQDDyEqSz— PPP Khyber Pakhtunkhwa (@PPPKP_Official) October 14, 2025 تقریب کے دوران بلاول بھٹو نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کے پی پہنچنا چاہیے میں وزیر اعلیٰ سندھ سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنا جہاز انہیں دے دیں تاکہ وہ عدالت کے حکم کے مطابق اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرسکیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’اہم سنگ میل،‘ سپارکو نے پاکستان کا پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

انتقال کر جانے والے پاکستانیوں کے نائیکوپ کی منسوخی اب آسان اور مفت 

کابل میں ’دھماکہ‘، سرحدی جھڑپیں اور جنگ بندی: پاکستان اور افغانستان کے مابین حالیہ تنازع میں کب کیا ہوا؟

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا: خواجہ آصف

پکتیکا میں گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں پر حملے میں 70 جنگجو مارے گئے: پاکستانی سکیورٹی حکام

افغان کرکٹرز کی مبینہ ہلاکت پر آئی سی سی کی مذمت جسے پاکستان میں ’ہینڈ شیک تنازع‘ کا تسلسل سمجھا جا رہا ہے

پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات

شانگلہ میں خونخوار تیندوے نے 8 سالہ رومیسہ کی جان لے لی، بچے باہر نکلنے سے خوفزدہ

پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان مذاکرات آج دوحہ میں

پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرات آج ہوں گے

پنجاب میں پی ٹی آئی کی تنظیمی ہلچل، بڑے نام فارغ، نئے چہرے میدان میں

شانگلہ کے شہریوں نے کوئلہ کان میں دبے مزدور کے بیٹے کی جان کیسے بچائی؟

پاکستان کی گل بہادر کے ٹھکانوں پر حملوں کی تصدیق: ’گڈ طالبان‘ کے نام سے مشہور عسکریت پسند جو کبھی ٹی ٹی پی کا حصہ نہ بنا

طالبان رجیم افغانستان سے پاکستان پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کو لگام ڈالے: فیلڈ مارشل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی