انڈیا کی پشت پناہی میں سرگرم گروہ عوام دشمن ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں: آرمی چیف


پاکستان فوج کے سربراہ چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان کو دہشت گردوں سے نجات دلائی جائے گی۔پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے منگل کو جاری کردہ بیان میں بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یہ بات جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کے دوران کہی۔بیان کے مطابق ’آرمی چیف نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے جہاں کے عوام نہایت باصلاحیت، ثابت قدم اور محب وطن ہیں جو اس صوبے کا اصل سرمایہ ہیں۔‘انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جاری عوامی فلاح پر مبنی منصوبوں کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ’بلوچستان کی بے پناہ معاشی صلاحیت کو عوام کی بہتری کے لیے بروئے کار لایا جانا چاہیے۔‘آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سول سوسائٹی خصوصاً نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں ان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’نوجوانوں کی شمولیت پائیدار ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے، جو ذاتی مفادات پر مبنی سیاسی ایجنڈوں کو مسترد کر کے بلوچستان کی طویل المدتی خوشحالی کو یقینی بنا سکتی ہے۔‘آرمی چیف نے کہا کہ علاقائی سالمیت کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا (فوٹو: آئی ایس پی آر)’انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انڈیا کی پشت پناہی سے چلنے والے گروہ ’فتنہ الہندوستان‘ اور ’فتنہ الخوارج‘ عوام دشمن اور ترقی مخالف ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں جن کا مقصد بے امنی پھیلانا ہے۔‘’آرمی چیف نے یقین دلایا کہ ان دہشت گردوں کے خلاف تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ بلوچستان کو اس خطرے سے نجات دلائی جا سکے۔‘آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں جو اس صوبے کا اصل سرمایہ ہیں (فوٹو: آئی ایس پی آر)آئی ایس پی آر  نے مزید بتایا کہ ’آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے تاہم اپنی علاقائی سالمیت کی کسی بھی قسم کی براہِ راست ہو یا بالواسطہ خلاف ورزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

افغان سرحد سے دراندازی، چار خودکش حملہ آوروں سمیت 25 ہلاک: آئی ایس پی آر

پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس کی ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر سے ملاقات

بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، دریائے کنہار کا رخ موڑنے کا منصوبہ مکمل

’عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا‘، گھریلو صارفین کے لیے گیس کنکشن کھولنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ

کچے کے بیزار ڈاکوؤں کو پکّے میں بسانے کی پالیسی

پاکستان افغانستان کشیدگی، ’علاقائی خوشحالی کا دم گھونٹ رہی ہے‘

پاکستان افغانستان کشیدگی، ’علاقائی خوشحالی کا دم گھوٹ رہی ہے‘

سر کریک سے جیوانی تک اپنی خودمختاری اور سمندری حدود کا دفاع کرنا جانتے ہیں: نیول چیف

پاکستان اور افغانستان میں مذاکرات، ’ناکام ہوئے تو کُھلی جنگ ہو گی‘

شمالی وزیرستان میں آپریشن، خودکش حملے کے لیے تیار کی جانے والی گاڑی تباہ

پاکستان کا سیمی کنڈکٹر چِپس بنائے بغیر اس شعبے میں ہزاروں نوکریاں پیدا کرنے کا منصوبہ اور سعودی شراکت کی امید

تحریک لبیک کا عروج، مریدکے آپریشن اور حکومتی کریک ڈاؤن: ٹی ایل پی کا مستقبل کیا ہو گا؟

انڈین افواج کی مشقوں سے قبل پاکستانی بحریہ کے سربراہ کا بیان: ’ہم اپنی خودمختاری اور سمندری حدود کا دفاع کرنا جانتے ہیں‘

وزیراعظم کا پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی