پاکستان اور افغانستان میں مذاکرات، ’ناکام ہوئے تو کُھلی جنگ ہو گی‘


پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کو دیرپا بنانے کے لیے دونوں ممالک ترکیہ میں مذاکرات کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اگر بات چیت ناکام ہوئی تو پھر ’صورت حال کھلی جنگ کی طرف جا سکتی ہے۔‘فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق استنبول میں ہونے والی بات چیت میں شریک مذاکرات کاروں سے امید کی جا ہی ہے کہ وہ دوحہ میں طے پانے والے جنگ بندی کے ’طریقہ کار‘ کے حوالے سے مزید تفصیل دیں گے جس سے صورت حال بہتری کی طرف جائے گی۔پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سنیچر کو سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ’استنبول میں مذاکرات جاری ہیں، تاہم اب اگر ان کا مثبت نتیجہ برآمد نہ ہوا تو افغانستان کے ساتھ کھلی جنگ ہو گی۔‘افغانستان کے وفد کی قیادت نائب وزیر داخلہ حاجی نجیب کر رہے ہیں تاہم اسلام کی جانب سے ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ کس کو بات چیت کے لیے بھیجا گیا ہے۔ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس میں شامل مذاکرات کار کہاں پر ملاقات کریں گے اور یہ بات چیت کتنی دیر تک جاری رہے گی۔تاہم، پاکستان کے مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا ہے۔ پاکستان نے طالبان کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے جامع پلان دے دیا ہے۔‘دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہونے کی سب سے بڑی وجہ سکیورٹی سے متعلق مسائل ہیں۔پاکستان کی سکیورٹی فورسز پر حملوں کا الزام اسلام آباد نے بارہا اپنے ہمسائے افغانستان پر عائد کیا ہے کہ ’وہ ایسے گروپس کو پناہ‘ دیتا ہے جن کو وہ ’دہشتگرد‘ کے طور پر دیکھتا ہے۔دوسری جانب کابل ایسے الزامات کی تردید کرتا ہے۔لڑائی کے دوران بھی اسلام آباد طالبان حکام سے افغان سرزمین پر موجود جنگجوؤں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا۔افغانستان میں مقیم انٹرنیشنل کرائسز گروپ کے تجزیہ کار ابراہیم باہیس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نقطہ نظر کے مطابق یہی استنبول مذٓاکرات کا مرکزی نکتہ ہو گا۔انہوں نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’استنبول میں ہونے والی ملاقات کافی اہم ہے کیونکہ وہیں اس میکانزم پر اتفاق کیا جائے گا جبکہ پاکستان کو یہ کو یہ خدشات لاحق ہیں کہ افغانستان کے اندر موجود پاکستان مخالف عناصر پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ابراہیم بہیس کا مزید کہنا تھا کہ ’اس طرح کے میکانزم مسلح گروپوں کے حوالے سے انٹیلیجنس معلومات پر مبنی ہو سکتے ہیں۔‘ان کے مطابق ’مثال کے طور پر پاکستان ایسی اطلاعات دے کہ ٹی ٹی پی کے جنگجو افغانستان کے کن علاقوں سے حملے کرتے ہیں جبکہ امید ہے کہ افغانستان سے ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی امید ہے۔‘تاہم اس صورت حال کے باوجود ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس معاملے کا اختتام کیا ہو گا۔ابراہم بہیس نے اس امر کا بھی اعتراف کیا کہ ان کو زیادہ امید نہیں ہے کہ تکنیکی طریقہ کار اس معاملے کے بنیادی مسائل کو حل کر لے گا۔ ترکیہ نے فریقین کی جانب سے امن و استحکام کی طرف بڑھنے کا کو سراہا ہے تاہم اس کے علاوہ کوئی اور تبصرہ نہیں کیا ہے۔خیال رہے تو ہفتے قبل کابل میں دھماکوں کے بعد الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے طالبان حکومت نے سرحد پر کارروائیاں شروع کر دی تھیں، جس کے بعد غیرمتوقع طور جھڑپوں کا آغاز ہوا جن میں درجنوں کی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں جن میں سے زیادہ تر عام شہری تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

افغان سرحد سے دراندازی، چار خودکش حملہ آوروں سمیت 25 ہلاک: آئی ایس پی آر

پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس کی ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر سے ملاقات

بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، دریائے کنہار کا رخ موڑنے کا منصوبہ مکمل

’عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا‘، گھریلو صارفین کے لیے گیس کنکشن کھولنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ

کچے کے بیزار ڈاکوؤں کو پکّے میں بسانے کی پالیسی

پاکستان افغانستان کشیدگی، ’علاقائی خوشحالی کا دم گھونٹ رہی ہے‘

پاکستان افغانستان کشیدگی، ’علاقائی خوشحالی کا دم گھوٹ رہی ہے‘

سر کریک سے جیوانی تک اپنی خودمختاری اور سمندری حدود کا دفاع کرنا جانتے ہیں: نیول چیف

پاکستان اور افغانستان میں مذاکرات، ’ناکام ہوئے تو کُھلی جنگ ہو گی‘

شمالی وزیرستان میں آپریشن، خودکش حملے کے لیے تیار کی جانے والی گاڑی تباہ

پاکستان کا سیمی کنڈکٹر چِپس بنائے بغیر اس شعبے میں ہزاروں نوکریاں پیدا کرنے کا منصوبہ اور سعودی شراکت کی امید

تحریک لبیک کا عروج، مریدکے آپریشن اور حکومتی کریک ڈاؤن: ٹی ایل پی کا مستقبل کیا ہو گا؟

انڈین افواج کی مشقوں سے قبل پاکستانی بحریہ کے سربراہ کا بیان: ’ہم اپنی خودمختاری اور سمندری حدود کا دفاع کرنا جانتے ہیں‘

وزیراعظم کا پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی