وزیراعظم کا پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ


وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کی مہمان کرکٹ ٹیم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔سنیچر کی رات اسلام آباد میں پرائم منسٹر آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنوبی افریقہ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان شاندار تعلقات ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔’جاری کرکٹ سیریز پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلوں کے گہرے تعلقات اور باہمی احترام کی علامت ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ مختلف سطحوں پر شاندار تعلقات ہیں اور کرکٹ بھی ان میں سے ایک ہے۔ ’جنوبی افریقہ نے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی پیدا کیے ہیں۔‘وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے کرکٹرز نے بھی اپنے عمدہ کھیل سے ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔’امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم ماضی کی طرح شاندار کھیل پیش کرے گی۔‘وزیر اعظم نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ محض ایک کھیل نہیں بلکہ مختلف ممالک کے عوام کو آپس میں جوڑنے کا سبب بھی ہے۔’کرکٹ کا کھیل بھائی چارے اور امن کو فروغ دیتا ہے اس کھیل کی اصل روح کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔‘جنوبی افریقی ٹیم کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے پاکستان کی حکومت کا گرمجوشی پر شکریہ ادا کیا۔ فوٹو: پی ایم آفسبیان کے مطابق وزیراعظم نے بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ اور کھیلوں کے بڑے ایونٹس کی میزبانی کے لیے سازگار ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقی ٹیم کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی گرمجوشی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کیا کہ سیریز ایک یادگار تجربہ رہا، اور وہ  پاکستانی شائقین کی بھرپور حمایت اور داد سے  لطف اندوز ہوئے۔عشائیے میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر تجارت جام کمال، وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمیین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

افغان سرحد سے دراندازی، چار خودکش حملہ آوروں سمیت 25 ہلاک: آئی ایس پی آر

پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس کی ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر سے ملاقات

بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، دریائے کنہار کا رخ موڑنے کا منصوبہ مکمل

’عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا‘، گھریلو صارفین کے لیے گیس کنکشن کھولنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ

کچے کے بیزار ڈاکوؤں کو پکّے میں بسانے کی پالیسی

پاکستان افغانستان کشیدگی، ’علاقائی خوشحالی کا دم گھونٹ رہی ہے‘

پاکستان افغانستان کشیدگی، ’علاقائی خوشحالی کا دم گھوٹ رہی ہے‘

سر کریک سے جیوانی تک اپنی خودمختاری اور سمندری حدود کا دفاع کرنا جانتے ہیں: نیول چیف

پاکستان اور افغانستان میں مذاکرات، ’ناکام ہوئے تو کُھلی جنگ ہو گی‘

شمالی وزیرستان میں آپریشن، خودکش حملے کے لیے تیار کی جانے والی گاڑی تباہ

پاکستان کا سیمی کنڈکٹر چِپس بنائے بغیر اس شعبے میں ہزاروں نوکریاں پیدا کرنے کا منصوبہ اور سعودی شراکت کی امید

تحریک لبیک کا عروج، مریدکے آپریشن اور حکومتی کریک ڈاؤن: ٹی ایل پی کا مستقبل کیا ہو گا؟

انڈین افواج کی مشقوں سے قبل پاکستانی بحریہ کے سربراہ کا بیان: ’ہم اپنی خودمختاری اور سمندری حدود کا دفاع کرنا جانتے ہیں‘

وزیراعظم کا پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی