افغان سرحد سے دراندازی، چار خودکش حملہ آوروں سمیت 25 ہلاک: آئی ایس پی آر


پاکستان کی افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان سرحد سے دراندازی کرنے والے شدت پسندوں کے دو بڑے گروہوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں چار خودکش حملہ آوروں سمیت 25 مارے گئے۔افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پانچ فوجی اہلکاروں کی جانیں بھی چلی گئیں۔بیان میں کہا گیا کہ ’24-25 اکتوبر 2025 کو خوارج کے دو بڑے گروہوں کی ضلع کرم اور ضلع شمالی وزیرستان میں نقل و حرکت دیکھی گئی۔ گھکی، ضلع کرم اور سپن وام، شمالی وزیرستان کے علاقوں میں یہ خوارج پاکستان-افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔‘آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستانی فوج کے ’اہلکاروں نے خوارج کے ان گروہوں کو مؤثر طریقے سے روکا۔ اور اس دوران چار خودکش بمبار جن کا تعلق انڈین پراکسی، فتنہ الخوارج سے ہے، سمیت 15 شمالی وزیرستان میں مارے گئے۔ جبکہ ضلع کرم کے علاقے گھکی میں مزید 10 درانداز خوارج مارے گئے۔ مارے گئے درانداز خوارج سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔‘ترجمان کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران فوج کے پانچ بہادر اہلکاروں نے بھی شہادت کو گلے لگایا۔ جن میں حوالدار منظور حسین، سپاہی نعمان الیاس کیانی، سپاہی محمد عادل، سپاہی شاہجہان اور سپاہی علی اصغر شامل ہیں۔‘بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ بتانا ضروری ہے کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے دراندازی کی یہ کوششیں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب پاکستان اور افغانستان کے وفود ترکیہ میں مذاکرات میں مصروف ہیں۔ یہ اپنی سرزمین سے پیدا ہونے والی دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے حوالے سے عبوری افغان حکومت کے ارادوں پر شکوک و شبہات پیدا کرتے ہیں۔‘پاکستان اور طالبان فورسز کے درمیان دو ہفتے قبل سرحدی جھڑپیں ہوئی تھیں۔ فائل فوٹو: اے ایف پیآئی ایس پی آر نے کہا کہ ’پاکستان مسلسل عبوری افغان حکومت سے اپنی سرحد کے اطراف میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے کہہ رہا ہے اور توقع ہے کہ وہ دوحہ معاہدے کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کو روکے گا۔‘بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم اور غیرمتزلزل ہیں ’اور بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

افغان سرحد سے دراندازی، چار خودکش حملہ آوروں سمیت 25 ہلاک: آئی ایس پی آر

پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس کی ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر سے ملاقات

بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، دریائے کنہار کا رخ موڑنے کا منصوبہ مکمل

’عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا‘، گھریلو صارفین کے لیے گیس کنکشن کھولنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ

کچے کے بیزار ڈاکوؤں کو پکّے میں بسانے کی پالیسی

پاکستان افغانستان کشیدگی، ’علاقائی خوشحالی کا دم گھونٹ رہی ہے‘

پاکستان افغانستان کشیدگی، ’علاقائی خوشحالی کا دم گھوٹ رہی ہے‘

سر کریک سے جیوانی تک اپنی خودمختاری اور سمندری حدود کا دفاع کرنا جانتے ہیں: نیول چیف

پاکستان اور افغانستان میں مذاکرات، ’ناکام ہوئے تو کُھلی جنگ ہو گی‘

شمالی وزیرستان میں آپریشن، خودکش حملے کے لیے تیار کی جانے والی گاڑی تباہ

پاکستان کا سیمی کنڈکٹر چِپس بنائے بغیر اس شعبے میں ہزاروں نوکریاں پیدا کرنے کا منصوبہ اور سعودی شراکت کی امید

تحریک لبیک کا عروج، مریدکے آپریشن اور حکومتی کریک ڈاؤن: ٹی ایل پی کا مستقبل کیا ہو گا؟

انڈین افواج کی مشقوں سے قبل پاکستانی بحریہ کے سربراہ کا بیان: ’ہم اپنی خودمختاری اور سمندری حدود کا دفاع کرنا جانتے ہیں‘

وزیراعظم کا پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی