پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس کی ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر سے ملاقات


پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ (چیف ایڈوائزر) پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی ہے۔بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائرز محمد یونس کے ایکس اکاؤنٹ پر اتوار کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق یہ ملاقات سنیچر کی شب دارالحکومت ڈھاکہ میں واقع ریاستی مہمان خانے ’جمنا‘ میں ہوئی ہے۔بیان کے مطابق ’ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی جن میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاعی تعاون کی بڑھتی ہوئی اہمیت شامل تھی۔‘’جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور عوامی روابط کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا کہ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے۔ انہوں نے تجارت، رابطے اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں وسیع امکانات کی نشاندہی کی۔‘بیان کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مزید بتایا کہ کراچی اور چٹاگانگ کے درمیان دو طرفہ شپنگ روٹ کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ ڈھاکہ، کراچی فضائی روٹ آئندہ چند ماہ میں کھلنے کی توقع ہے۔ملاقات میں بنگلہ دیش کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر خلیل الرحمان اور بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر بھی موجود تھے۔ (فائل فوٹو: چیف ایڈوائز، ایکس)’فریقین نے مشرق وسطیٰ اور یورپ میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس دوران سوشل میڈیا پر غلط معلومات اور غیر ریاستی عناصر کی جانب سے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔‘بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کہا کہ ’جعلی خبریں اور غلط معلومات نے سوشل میڈیا کو بھر دیا ہے۔ اسے انتشار پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس خطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔‘اس ملاقات میں بنگلہ دیش کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر خلیل الرحمان، سینیئر سیکریٹری اور ایس ڈی جی کوآرڈینیٹر لمیا مرشد اور بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر بھی موجود تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

افغان سرحد سے دراندازی، چار خودکش حملہ آوروں سمیت 25 ہلاک: آئی ایس پی آر

پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس کی ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر سے ملاقات

بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، دریائے کنہار کا رخ موڑنے کا منصوبہ مکمل

’عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا‘، گھریلو صارفین کے لیے گیس کنکشن کھولنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ

کچے کے بیزار ڈاکوؤں کو پکّے میں بسانے کی پالیسی

پاکستان افغانستان کشیدگی، ’علاقائی خوشحالی کا دم گھونٹ رہی ہے‘

پاکستان افغانستان کشیدگی، ’علاقائی خوشحالی کا دم گھوٹ رہی ہے‘

سر کریک سے جیوانی تک اپنی خودمختاری اور سمندری حدود کا دفاع کرنا جانتے ہیں: نیول چیف

پاکستان اور افغانستان میں مذاکرات، ’ناکام ہوئے تو کُھلی جنگ ہو گی‘

شمالی وزیرستان میں آپریشن، خودکش حملے کے لیے تیار کی جانے والی گاڑی تباہ

پاکستان کا سیمی کنڈکٹر چِپس بنائے بغیر اس شعبے میں ہزاروں نوکریاں پیدا کرنے کا منصوبہ اور سعودی شراکت کی امید

تحریک لبیک کا عروج، مریدکے آپریشن اور حکومتی کریک ڈاؤن: ٹی ایل پی کا مستقبل کیا ہو گا؟

انڈین افواج کی مشقوں سے قبل پاکستانی بحریہ کے سربراہ کا بیان: ’ہم اپنی خودمختاری اور سمندری حدود کا دفاع کرنا جانتے ہیں‘

وزیراعظم کا پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی