کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77 سال، پاکستان و دنیا بھر میں یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے


مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77 سال مکمل ہونے پر آج پاکستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں، واکس، سیمینارز اور تصویری نمائشوں کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت میں دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک مرکزی یکجہتی واک نکالی گئی جس میں مختلف وزارتوں کے نمائندگان، طلبہ، سول سوسائٹی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شاہراہِ دستور اور پارلیمنٹ ہاؤس سمیت اہم مقامات پر کشمیر بنے گا پاکستان کے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کیے گئے۔ ملک بھر کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، پشاور، مظفرآباد اور گلگت میں بھی احتجاجی مارچ اور ریلیاں منعقد ہوئیں جبکہ صبح 10 بجے کشمیری شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ مقررین نے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور کشمیری عوام کو اُن کا حقِ خودارادیت دلانے میں مؤثر کردار ادا کیا جائے۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کو بھارت کو انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرانا ہوگا۔ انہوں نے باور کرایا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کا انحصار مسئلہ کشمیر کے پُرامن اور منصفانہ حل پر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات نے کشمیریوں کی آزادیوں کو مزید سلب کیا ہے جب کہ ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور نقل و حرکت پر پابندیوں کے ذریعے کشمیریوں کو اُن کی ہی سرزمین پر اقلیت میں بدلنے کی کوشش جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے جب بھارتی فوج نے سری نگر پر قبضہ کیا۔ انہوں نے کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت ملنے تک پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ تعلیمی اداروں میں بھی خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جہاں طلبہ نے آزادی کی تحریک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔آج کا دن اس عہد کی تجدید کا مظہر ہے کہ کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے حصول تک پاکستان اور پوری قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان: کچھی میں نامعلوم افراد کا سرکاری عمارتوں اور تھانوں پر حملہ، ایس ایچ او ہلاک

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاہ اردن سے عمان میں ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت

حق مہر اب وعدہ نہیں، بیوی کی قانونی ملکیت، پاکستان میں نئے خاندانی قوانین کی تجویز

بلوچستان: ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر آئی ای ڈی کے ذریعے بم حملہ، آٹھ افراد زخمی

طلبہ سے بھری اسکول وین میں آگ کیسے لگی اور بچے کس حال میں ہیں؟ افسوس ناک واقعہ

استنبول مذاکرات: پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی جاری رہنے میں کیا رکاوٹیں ہیں؟

پنجاب میں سانس لینا بھی خطرہ بن گیا! کس علاقے کی ہوا سب سے زہریلی؟

نیشنل پولیس اکیڈمی اپ گریڈیشن منصوبہ، محسن نقوی کی ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت

کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77 سال، پاکستان و دنیا بھر میں یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے

طالبان کسی اور ایجنڈے پر، ’استنبول مذاکرات میں بڑی پیش رفت نہ ہو سکی‘

اگر سکیورٹی فورسز کا کردار غزہ میں ’امن نافذ کرنے‘ کا ہوا تو کوئی ملک اس میں شامل نہیں ہونا چاہے گا: اردن کے شاہ عبداللہ

جمود کا شکار برآمدات، ڈوبتی صنعتیں اور بیروزگاری: شہباز شریف کے دور اقتدار میں پاکستان معاشی ترقی کیوں نہیں کر پا رہا؟

پاسپورٹ کے کور میں بڑی تبدیلی؟ محکمہ پاسپورٹس نے حقیقت بتا دی

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے پانچویں مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

راولپنڈی: یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر پنجاب آرٹس کونسل میں اظہارِ یکجہتی کی تقریب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی