بلوچستان: ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر آئی ای ڈی کے ذریعے بم حملہ، آٹھ افراد زخمی


بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر بم حملہ ہوا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔ حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں سات سرکاری محافظوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔تربت پولیس کے ڈی ایس پی نذیر احمد نے اردو نیوز کو بتایا کہ  پیر کی صبح کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت میں تھانہ روڈ پر اس وقت دھماکا ہوا جب ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔  وہ سرکاری محافظوں کے ہمراہ گھرسے دفتر جارہے تھے- انہوں نے بتایا کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریب کھڑی چار پانچ گاڑیوں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، تاہم ڈپٹی کمشنر گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔ ان کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں ڈپٹی کمشنر کی حفاظت پر تعینات سات لیویز اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہوا، جنہیں فوری طور پر تربت کے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ڈی ایس پی کے مطابق دھماکا موٹرسائیکل پر نصب ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا جس میں تقریباً 15 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ اس حملے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی، تاہم تربت اور قریبی علاقوں میں کالعدم بلوچ مسلح تنظیمیں بلوچ لبریشن آرمی اور بلوص لبریشن فرنٹ سرگرم ہیں۔ بلوچستان میں گذشتہ کچھ مہینوں سے انتظامی افسران پر حملوں اور اغوا کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال مئی میں ضلع سوراب میں شدت پسندوں کے حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ پچھلے سال اگست میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کو شدت پسندوں نے ناکہ بندی کے دوران نہ رکنے پر مستونگ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔رواں برس 4 جون کو ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو اغوا کیا گیا تھا، جنہیں کئی مہینے بعد رہا کیا گیا، جبکہ  10 اگست کو زیارت سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل باقی تاحال لاپتہ ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان: کچھی میں نامعلوم افراد کا سرکاری عمارتوں اور تھانوں پر حملہ، ایس ایچ او ہلاک

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاہ اردن سے عمان میں ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت

حق مہر اب وعدہ نہیں، بیوی کی قانونی ملکیت، پاکستان میں نئے خاندانی قوانین کی تجویز

بلوچستان: ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر آئی ای ڈی کے ذریعے بم حملہ، آٹھ افراد زخمی

طلبہ سے بھری اسکول وین میں آگ کیسے لگی اور بچے کس حال میں ہیں؟ افسوس ناک واقعہ

استنبول مذاکرات: پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی جاری رہنے میں کیا رکاوٹیں ہیں؟

پنجاب میں سانس لینا بھی خطرہ بن گیا! کس علاقے کی ہوا سب سے زہریلی؟

نیشنل پولیس اکیڈمی اپ گریڈیشن منصوبہ، محسن نقوی کی ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت

کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77 سال، پاکستان و دنیا بھر میں یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے

طالبان کسی اور ایجنڈے پر، ’استنبول مذاکرات میں بڑی پیش رفت نہ ہو سکی‘

اگر سکیورٹی فورسز کا کردار غزہ میں ’امن نافذ کرنے‘ کا ہوا تو کوئی ملک اس میں شامل نہیں ہونا چاہے گا: اردن کے شاہ عبداللہ

جمود کا شکار برآمدات، ڈوبتی صنعتیں اور بیروزگاری: شہباز شریف کے دور اقتدار میں پاکستان معاشی ترقی کیوں نہیں کر پا رہا؟

پاسپورٹ کے کور میں بڑی تبدیلی؟ محکمہ پاسپورٹس نے حقیقت بتا دی

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے پانچویں مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

راولپنڈی: یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر پنجاب آرٹس کونسل میں اظہارِ یکجہتی کی تقریب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی