حق مہر اب وعدہ نہیں، بیوی کی قانونی ملکیت، پاکستان میں نئے خاندانی قوانین کی تجویز


پاکستان کے لا اینڈ جسٹس کمیشن نے مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961، ویسٹ پاکستان فیملی کورٹس ایکٹ 1964 اور جہیز و برائڈل گفٹس (ریسٹریکشن) ایکٹ 1976 میں وسیع ترامیم تجویز کی ہیں۔ نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن نے ان مجوزہ ترامیم کی توثیق کی ہے۔ان ترامیم کا مقصد خواتین کے مالی تحفظ، نکاح کے عمل میں شفافیت اور پرانے قوانین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔حق مہر بیوی کی ملکیتتجویز کردہ ترامیم کے مطابق اگر حق مہر میں جائیداد شامل ہو تو وہ بیوی کی ملکیت تصور کی جائے گی۔ شوہر یا کوئی تیسرا فریق بیوی کی تحریری رضامندی کے بغیر اس جائیداد کو فروخت، رہن یا کسی اور طریقے سے استعمال نہیں کر سکے گا۔یہ شرط اس وقت بھی لاگو ہو گی جب جائیداد شوہر کے والدین یا کسی اور نے دی ہو۔ نکاح رجسٹرار کو نکاح نامے کی ایک کاپی متعلقہ پراپرٹی رجسٹریشن اتھارٹی کو بھیجنا ہو گی تاکہ قانونی ریکارڈ محفوظ رہے۔یہ ترامیم حق مہر کو ایک محض وعدے سے بڑھا کر فوری اور محفوظ ملکیت میں تبدیل کرتی ہیں جو بیوی کو مالیاتی تحفظ اور قانونی کنٹرول فراہم کرتی ہیں۔نفقے میں مہنگائی کے مطابق سالانہ اضافہفی الحال مسلم فیملی لاز آرڈیننس کی دفعہ 9 بیوی کو شوہر سے نفقہ حاصل کرنے کا حق دیتی ہے لیکن اس میں وقت کے ساتھ رقم میں اضافے کا کوئی ذکر نہیں۔تجویز کردہ ترمیم کے تحت ثالثی کونسل اور فیملی کورٹس کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ نفقہ کی رقم میں سالانہ اضافہ کریں تاکہ مہنگائی کے اثرات سے بچا جا سکے۔ اس ترمیم سے خواتین اور بچوں کو مالی مشکلات سے نکالنے میں مدد ملے گی۔نکاح رجسٹریشن میں شفافیت اور قانونی آگاہینکاح کے رجسٹریشن کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے تجویز دی گئی ہے کہ نکاح رجسٹرار یا نکاح پڑھانے والا شخص دلہن اور دلہا کو نکاح نامے کی تمام تفصیلات ان کی مادری زبان میں بلند آواز سے سنائے۔ اس سے دونوں فریق خاص طور پر دلہن، نکاح کے حقوق و فرائض سے مکمل آگاہ ہو سکیں گے۔رجسٹرار کی غفلت یا دھوکہ دہی پر سزا کو ایک ماہ قید سے بڑھا کر چھ ماہ اور جرمانہ 200 روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے تجویز کیا گیا ہے۔ثالثی کونسل اور فیملی کورٹس کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ نفقہ کی رقم میں سالانہ اضافہ کریں (فائل فوٹو: فری پِک)نکاح نامہ اب پانچ کاپیوں میں تیار کیا جائے گا، جن میں سے ایک فیملی جج کے پاس محفوظ رہے گی۔ نئے فارم میں فنگر پرنٹس اور جہیز کی فہرست کے لیے مخصوص کالم شامل کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں تنازعات سے بچا جا سکے۔جہیز و تحائف کی قانونی حد اور ثبوت کا نظامجہیز اور برائڈل گفٹس (ریسٹریکشن) ایکٹ 1976 کی موجودہ مالیاتی حدود مہنگائی کے باعث غیر مؤثر ہو چکی ہیں۔نئی تجاویز کے مطابق مجموعی مالیت کو ایک لاکھ روپے، انفرادی تحفے کی حد کو ایک ہزار روپے اور شادی کے اخراجات کو 50 ہزار روپے تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔اہم ترمیم یہ ہے کہ جہیز اور تحائف کی فہرست جب نکاح نامے کے ساتھ منسلک کی جائے گی تو اسے قانونی ثبوت تصور کیا جائے گا۔اس سے خواتین کو اپنے اثاثے واپس لینے کے لیے ایک مضبوط قانونی بنیاد فراہم ہو گی اور شوہر یا اس کے خاندان کو ان اشیاء کے وجود پر تنازع پیدا کرنے سے روکا جا سکے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان: کچھی میں نامعلوم افراد کا سرکاری عمارتوں اور تھانوں پر حملہ، ایس ایچ او ہلاک

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاہ اردن سے عمان میں ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت

حق مہر اب وعدہ نہیں، بیوی کی قانونی ملکیت، پاکستان میں نئے خاندانی قوانین کی تجویز

بلوچستان: ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر آئی ای ڈی کے ذریعے بم حملہ، آٹھ افراد زخمی

طلبہ سے بھری اسکول وین میں آگ کیسے لگی اور بچے کس حال میں ہیں؟ افسوس ناک واقعہ

استنبول مذاکرات: پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی جاری رہنے میں کیا رکاوٹیں ہیں؟

پنجاب میں سانس لینا بھی خطرہ بن گیا! کس علاقے کی ہوا سب سے زہریلی؟

نیشنل پولیس اکیڈمی اپ گریڈیشن منصوبہ، محسن نقوی کی ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت

کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77 سال، پاکستان و دنیا بھر میں یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے

طالبان کسی اور ایجنڈے پر، ’استنبول مذاکرات میں بڑی پیش رفت نہ ہو سکی‘

اگر سکیورٹی فورسز کا کردار غزہ میں ’امن نافذ کرنے‘ کا ہوا تو کوئی ملک اس میں شامل نہیں ہونا چاہے گا: اردن کے شاہ عبداللہ

جمود کا شکار برآمدات، ڈوبتی صنعتیں اور بیروزگاری: شہباز شریف کے دور اقتدار میں پاکستان معاشی ترقی کیوں نہیں کر پا رہا؟

پاسپورٹ کے کور میں بڑی تبدیلی؟ محکمہ پاسپورٹس نے حقیقت بتا دی

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے پانچویں مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

راولپنڈی: یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر پنجاب آرٹس کونسل میں اظہارِ یکجہتی کی تقریب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی