بھارت نے پہلی بار آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ جیت لیا، ساؤتھ افریقا کو 52 رنز سے شکست


بھارت نےپہلی بار آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ جیت لیا۔ ممبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے ساؤتھ افریقا کو 52 رنز سے شکست دے کر عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ بھارت کی اوپنر شفالی ورما نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی۔ سیمی فائنل سے قبل ٹیم میں شامل کی گئی ورما نے 78 گیندوں پر 87 رنز بنائے اور بعد ازاں 2 قیمتی وکٹیں بھی حاصل کیں۔ اسپنر دیپتی شرما نے بھی زبردست بولنگ کرتے ہوئے 39 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔ شفالی ورما کے علاوہ سمریتی مندھانا نے 45، دیپتی شرما نے 58 اور ریچا گھوش نے 24 گیندوں پر 34 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں ساؤتھ افریقا کی کپتان لارا وولورتھ نے شاندار 101 رنز اسکور کیے، مگر ان کی اننگز ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ پوری جنوبی افریقی ٹیم 45.3 اوورز میں 246 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت اس سے قبل دو مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا تھا مگر دونوں بار آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ اس جیت کے ساتھ بھارت نے اپنی تاریخ کا پہلا ویمنز ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔ واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ سال مردوں کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور اس سال کے آغاز میں چیمپئنز ٹرافی بھی جیت کر عالمی کرکٹ میں اپنا دباؤ قائم رکھا ہوا ہے۔پاکستان ویمنز ٹیم ٹورنامنٹ میں آٹھویں اور آخری پوزیشن پر رہی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

آئی سی سی کی جانب سے ممکنہ کارروائی، محسن نقوی کے دفاع کے لیے پی سی بی کی تیاریاں مکمل

فیصل آباد میں 17 برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی: جس پچ کے بارے میں ڈینس للی نے کہا ’مر جاؤں تو مجھے اس کے نیچے دفنایا جائے‘

بھارت نے پہلی بار آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ جیت لیا، ساؤتھ افریقا کو 52 رنز سے شکست

انڈین خواتین ٹیم کی ورلڈ کپ میں تاریخی فتح، جے شاہ کے پاؤں چھونے کی کوشش اور ایشیا کپ ٹرافی نہ ملنے کا گلہ

ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم مالا مال ،کھلاڑیوں کو کتنی رقم ملی؟

شاہین شاہ آفریدی کا ون ڈے کپتان کی حیثیت سے بہترین کارکردگی دکھانے کا عزم

وقار یونس پر عمر اکمل کے الزامات، سابق ٹیسٹ کپتان نے تبصرہ کرنے سے انکار کیوں کردیا؟

دبئی میں نوکری چھوڑنے کے بعد پاکستانی ٹیم کا حصہ بننے والے عثمان طارق اور ان کے غیر معمولی بولنگ ایکشن کی کہانی

’مسئلہ بابر اعظم میں نہیں، مبصرین کے شور میں ہے‘

اسلام آباد پولیس کی نیشنل ایتھلیٹ عمیرہ شیراز کا ایک اور کارنامہ

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی: ’ٹی ٹوئنٹی کے بادشاہ بیٹر اب بھی بابر اعظم ہیں‘

پاکستان نے جنوبی افریقا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی: ’ٹی ٹوئنٹی کے بادشاہ بیٹر اب بھی بابر اعظم ہیں‘

پی ایس ایل فرنچائزز میں بے چینی، فیسوں میں اضافے کا امکان

پاکستانی ویمن اسکواش میں تنازع: کوارٹر فائنل میچ میں ثنا بہادر اور سعدیہ میں تلخ کلامی

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین، مگر اسٹرائک ریٹ پر سوال برقرار!

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی