شاہین شاہ آفریدی کا ون ڈے کپتان کی حیثیت سے بہترین کارکردگی دکھانے کا عزم


قومی ٹیم کے فاسٹ بالر اور ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے والی ٹیم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی سابق کپتانی کے تلخ تجربے کو بھول چکے ہیں، وہ باب ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہر فیصلے کا احترام کرتا ہوں، اب میری تمام توجہ ون ڈے ٹیم کی قیادت پر ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کو کامیابی دلواؤں۔ شاہین نے کہا کہ بابر اعظم کا فارم میں واپس آنا خوش آئند ہے اور ان کی بیٹنگ پاکستان کے لیے ون ڈے سیریز میں مضبوطی کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ بابر ایک مایہ ناز بلے باز ہیں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں رنز کرنے کے بعد ان کا اعتماد بحال ہو گیا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ میں واضح فرق ہے اور ساؤتھ افریقا کے خلاف سخت مقابلے کی توقع ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور ساؤتھ افریقا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز منگل سے فیصل آباد میں شروع ہوگی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ایشیا کپ تناؤ کی بازگشت: سوریہ کمار یادو، حارث رؤف، جسپریت بمراہ اور صاحبزادہ فرحان ’کھیل کے وقار کو مجروح‘ کرنے کے مرتکب

آخری اوور میں فیصل آباد کے سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب جو ’کمزور دل والے افراد کے لیے نہیں تھا‘

فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی، پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں دو وکٹوں سے فتح

فیصل آباد میں فُل ہاؤس اور صائم ایوب کی عمدہ بولنگ: ’سموگ بھی شائقین کو نہ روک سکی‘

کارکردگی مایوس کن ، خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 7 ویٹ لفٹرز، کوچز پر پابندی کیوں لگا دی؟

پاکستان کا ساوتھ افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کیا محسن نقوی آئی سی سی کی میٹنگز میں شرکت کرسکیں گے؟

بھارتی ٹورنامنٹ آرگنائزر ادائیگی کیے بغیر غائب، کرکٹ اسٹارز ہوٹل میں قید

پی سی بی کے اجلاس میں آج پی ایس ایل سے متعلق اہم فیصلے متوقع

آئی سی سی کی جانب سے ممکنہ کارروائی، محسن نقوی کے دفاع کے لیے پی سی بی کی تیاریاں مکمل

فیصل آباد میں 17 برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی: جس پچ کے بارے میں ڈینس للی نے کہا ’مر جاؤں تو مجھے اس کے نیچے دفنایا جائے‘

بھارت نے پہلی بار آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ جیت لیا، ساؤتھ افریقا کو 52 رنز سے شکست

انڈین خواتین ٹیم کی ورلڈ کپ میں تاریخی فتح، جے شاہ کے پاؤں چھونے کی کوشش اور ایشیا کپ ٹرافی نہ ملنے کا گلہ

ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم مالا مال ،کھلاڑیوں کو کتنی رقم ملی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی