محبت اور شادی کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں، بشریٰ انصاری کا لڑکیوں کو پیغام


معروف اداکارہ، گلوکارہ اور اسکرپٹ رائٹر بشریٰ انصاری نے حال ہی میں نوجوان لڑکیوں اور خواتین کے شادی کے پروپوزل کے معاملے میں دھوکا کھا جانے پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔ انہوں نے یہ باتیں اپنے ویلاگ میں کہی ہیں جس میں انہوں نے معاشرتی رویّوں پر تنقیدی نظر ڈالی۔ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ انہوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ لڑکیاں بہت آسانی سے محبت میں مبتلا ہو جاتی ہیں اور خود ان کے ساتھ بھی ایسا ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق فلموں اور حقیقی زندگی میں بھی یہ دیکھا گیا ہے کہ اگر کسی لڑکے کی طرف سے شادی کی پیشکش آ جائے تو اکثر لڑکیاں بے حد خوش ہو جاتی ہیں حتیٰ کہ بعض اوقات حقیقت اور حالات کو نظر انداز کر دیتی ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ صرف شادی کی پیشکش کو زندگی کی سب سے بڑی کامیابی کیوں سمجھ لیا جاتا ہے؟ بشریٰ انصاری نے کہا کہ کسی کا پروپوز کرنا خوشی کی بات ہو سکتی ہے لیکن یہ شادی کے لیے کافی نہیں۔ ان کے مطابق ہمارے معاشرے نے لڑکیوں کی ذہن سازی اس طرح کی ہے کہ انہیں لگتا ہے شادی کی پیشکش مل جانا ہی سب کچھ ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ مرد کی عادات، کردار اور رویّوں کو دیکھیں نہ کہ صرف شادی کی پیشکش پر آنکھیں بند کر لیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بعض لڑکیاں یہ کہہ دیتی ہیں کہ اس میں کئی برائیاں ہیں لیکن اس نے مجھے پروپوز تو کیا ہے جو ایک خطرناک سوچ ہے۔ بشریٰ انصاری نے واضح کیا کہ ان کا مقصد بغاوت پر اکسانا نہیں بلکہ لڑکیوں کو سوچنے اور مستقبل میں محتاط رہنے کا پیغام دینا ہے تاکہ وہ شادی جیسے اہم فیصلے میں خود کو کم تر نہ سمجھیں اور محض پروپوزل کو کامیابی نہ تصور کریں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ڈرامہ کفیل میں کاشف محمود کی اداکاری نے مداحوں کے دل جیت لیے

ناریل کا تیل یا کیمیکل؟ ونیزہ احمد کی بیٹی کے ساتھ پیش آیا خوفناک واقعہ

اقرار الحسن کی سیاسی پارٹی کا نام اور جھنڈا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

بس ایک بندی لگائی اور شور مچ گیا، شمعون بشریٰ انصاری کے حق میں بول پڑے

میرے دوست اللہ کی نعمت ہیں، مایا خان لائیو شو میں جذباتی ہو گئیں

ریڈیو پاکستان چھوڑنا زندگی کا سب سے کٹھن فیصلہ تھا، عشرت فاطمہ

فضا علی کا سابق شوہر کی دوسری شادی پر نیک تمناؤں کا اظہار، بیٹی کی ویڈیو شیئر کر دی

سابق شوہر نے میری محنت کی کمائی چھین لی تھی، مایا خان

مونگ پھلی کے سرخ چھلکے میں چھپا ہے غذائیت کا اصل خزانہ

سیاست اور اداکاری کا امتزاج، شرمیلا فاروقی کی سوشل ایشوز پر ڈرامہ کرنے کی خواہش

اقرارالحسن کی بیویوں کی حالیہ تصاویر پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے اپنی اصل عمر بتا دی، کہا ابھی 33 سال کی ہوں

نادیہ خان نے ورون دھون کو آڑے ہاتھوں لےلیا کہا جنگ کے دعوے بس فلموں تک محدود رکھیں

شاہانہ شادی، شاہانہ معاوضے: گلوکار کتنے معاوضے لیتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئی

فلم کے سیٹ پر ملاقات، تین ماہ میں رشتہ طے ہو گیا، نمرہ شاہد کی محبت کی کہانی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی