لائیو شو میں تضحیک آمیز رویہ، کامیڈین ولی شیخ اور میزبان یونس خان آمنے سامنے


معروف پاکستانی کامیڈین ولی شیخ ایک نجی ٹی وی کے لائیو شو میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ میزبان یونس خان کے شو 21 ایم ایم شو میں بطور مہمان شریک تھے۔ رپورٹس کے مطابق شو کے دوران میزبان نے ولی شیخ کے اندازِ مزاح اور کیریئر کا مذاق اڑایا جس پر کامیڈین نے سوال کیا کہ آیا انہیں پروگرام میں صرف تضحیک کے لیے بلایا گیا ہے۔ اس موقع پر میزبان کی جانب سے عمر کا حوالہ دے کر بات کی گئی جس پر ولی شیخ شدید برہم ہو گئے اور بات تلخ کلامی تک جا پہنچی۔ صورتحال اس وقت مزید خراب ہو گئی جب دونوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہو گئی جسے پروگرام کی ٹیم نے مداخلت کر کے روکنے کی کوشش کی۔ لائیو شو کے دوران یہ مناظر ناظرین نے براہِ راست دیکھے جس کے بعد ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ بعد ازاں ولی شیخ نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے اچھے اخلاق اور باوقار رویے کے لیے جانے جاتے ہیں اور ان کے ساتھی فنکار اس کی گواہی دے سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میزبان نے جان بوجھ کر انہیں نیچا دکھانے کی کوشش کی اور یہ سب محض شہرت حاصل کرنے کا حربہ تھا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد ولی شیخ کے حق میں سامنے آ گئی ہے اور میزبان یونس خان سے معذرت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جبکہ کچھ صارفین نے اسے دونوں جانب سے پبلسٹی اسٹنٹ بھی قرار دیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ڈرامہ کفیل میں کاشف محمود کی اداکاری نے مداحوں کے دل جیت لیے

ناریل کا تیل یا کیمیکل؟ ونیزہ احمد کی بیٹی کے ساتھ پیش آیا خوفناک واقعہ

اقرار الحسن کی سیاسی پارٹی کا نام اور جھنڈا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

بس ایک بندی لگائی اور شور مچ گیا، شمعون بشریٰ انصاری کے حق میں بول پڑے

میرے دوست اللہ کی نعمت ہیں، مایا خان لائیو شو میں جذباتی ہو گئیں

ریڈیو پاکستان چھوڑنا زندگی کا سب سے کٹھن فیصلہ تھا، عشرت فاطمہ

فضا علی کا سابق شوہر کی دوسری شادی پر نیک تمناؤں کا اظہار، بیٹی کی ویڈیو شیئر کر دی

سابق شوہر نے میری محنت کی کمائی چھین لی تھی، مایا خان

مونگ پھلی کے سرخ چھلکے میں چھپا ہے غذائیت کا اصل خزانہ

سیاست اور اداکاری کا امتزاج، شرمیلا فاروقی کی سوشل ایشوز پر ڈرامہ کرنے کی خواہش

اقرارالحسن کی بیویوں کی حالیہ تصاویر پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے اپنی اصل عمر بتا دی، کہا ابھی 33 سال کی ہوں

نادیہ خان نے ورون دھون کو آڑے ہاتھوں لےلیا کہا جنگ کے دعوے بس فلموں تک محدود رکھیں

شاہانہ شادی، شاہانہ معاوضے: گلوکار کتنے معاوضے لیتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئی

فلم کے سیٹ پر ملاقات، تین ماہ میں رشتہ طے ہو گیا، نمرہ شاہد کی محبت کی کہانی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی