بجٹ پر پیپلز پارٹی کے تحفظات برقرار، حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ ختم


وفاقی بجٹ کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے، جبکہ فریقین کے درمیان مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ میں حکومتی ٹیم اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے اجلاس میں بجٹ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلز پارٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے دوران اسے مناسب طور پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، جس پر پارٹی کو تحفظات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران نہ تو کسی آئینی ترمیم پر بات چیت ہوئی اور نہ ہی قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں کسی ممکنہ تبدیلی کا معاملہ زیر غور آیا۔ مذاکرات کے باوجود پیپلز پارٹی کے خدشات مکمل طور پر دور نہ کیے جا سکے، جس کے باعث دونوں فریقوں نے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ایک اور اجلاس آج متوقع ہے۔ دوسری جانب 5 جون کو طلب کیا گیا بجٹ اجلاس پہلے ہی مؤخر کیا جا چکا ہے، تاہم نئی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت بجٹ پیش کرنے سے قبل بعض اہم قانون سازی مکمل کرنا چاہتی ہے۔ ادھر ایم کیو ایم پاکستان نے بھی کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کے معاملے کو بجٹ کی منظوری سے مشروط قرار دیا ہے، جس کے باعث سیاسی مشاورت میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر ہسپتال میں تیزاب سے حملہ: ’تکلیف اتنی شدید تھی کہ جب ڈاکٹر نے مجھے کھینچا تو تیزاب کے اثرات سے میں بھی زخمی ہوا‘

ٹرمپ کا ایران کی افزودہ یورینیم تلف کرنے پر اصرار، لبنان میں ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ پر ایران کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ

معاہدہ ہو گیا تو ایران کے تعاون ورنہ طاقت کے استعمال سے افزودہ یورینیم نکال کر تلف کریں گے: صدر ٹرمپ

قومی بچت کی شرح تین دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، رپورٹ

مظفر آباد میں دفعہ 144: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف

ملک بھر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان

مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

گلگت بلتستان انتخابات: 24 جنرل نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

’فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی‘: مہاجرین کی نشستوں سے متعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے، مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ

دُکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی نئی کوشش اور جرمانوں کی تنبیہ: ’فکسڈ ٹیکس آسان سکیم‘ کیا ہے؟

بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

گلگت بلتستان میں انتخابی عمل پر تحفظات، قمر زمان کائرہ کا الیکشن کمیشن سے ایکشن لینے کا مطالبہ

گلگت بلتستان انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی