ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود، ایوانِ نمائندگان نے اہم قرارداد منظور کرلی


امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ یکطرفہ فوجی کارروائی کے اختیارات محدود کرنے کے لیے ایک اہم قرارداد منظور کرلی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹک ارکان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد 215 ووٹوں کے مقابلے میں 208 ووٹوں سے منظور ہوئی۔ ووٹنگ کے دوران چار ریپبلکن ارکان نے بھی اپنی جماعت کی پالیسی کے برعکس قرارداد کی حمایت کی۔ منظور شدہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی یا جنگی اقدام سے قبل کانگریس کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی اور انتظامیہ اکیلے ایسے فیصلے نہیں کرسکے گی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق قرارداد کی منظوری امریکی قانون سازوں میں ایران سے متعلق پالیسی پر بڑھتے ہوئے اختلافات اور تشویش کی عکاسی کرتی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اختلافات اب صرف اپوزیشن جماعت تک محدود نہیں رہے بلکہ ریپبلکن پارٹی کے بعض ارکان بھی اس حوالے سے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔ کانگریس کے متعدد اراکین کا مؤقف ہے کہ امریکی آئین کے تحت جنگ شروع کرنے یا فوجی کارروائی کی اجازت دینے کا اختیار بنیادی طور پر قانون ساز ادارے کے پاس ہے اس لیے ایسے اہم معاملات میں کانگریس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران اور امریکہ کے بیچ دو ماہ سے جاری ’جنگ بندی‘ مزید کتنا عرصہ برقرار رہ پائے گی؟

خفیہ قافلے کا 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

’سوچا سمجھا منصوبہ‘ یا ’لفظی گولہ باری‘: صدر ٹرمپ امریکہ ایران جنگ بندی کو ’دو افراد کا ٹینگو ڈانس‘ کیوں قرار دے رہے ہیں؟

’ایک فیصد‘ چانس اور ’ٹینگو ڈانس‘: کیا ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں تعطل کسی سوچے سمجھے منصوبے کا نتیجہ ہے؟

امریکا، اسرائیل، ایران جنگ کو 100 دن مکمل: عالمی معیشت، تجارت، سفارتکاری متاثر

فوجیوں کا خفیہ قافلہ اور 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’انتہائی افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

اسرائیلی حملہ، لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10افراد شہید، 22 زخمی

ایران سے متعلق خفیہ آپریشنز میں ناکامی، موساد کے ڈپٹی ڈائریکٹر عہدے سے برطرف

بھارت: تعلیمی نظام اور امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا

امریکی ریاست اوہائیو میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی

آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکی فوج کا دو ایرانی ڈرونز گرانے کا دعویٰ

شمالی کوریا کا 5 برس میں اپنی میزائل پیداوار صلاحیت میں اضافے کا اعلان

ظلم کی انتہا، ڈاکٹر نے رشوت نہ دینے پر بچی کی جوڑی گئی ہڈی دوبارہ توڑ دی

بیوی بچوں کو اپنے پاس بلانے والا تھا، نیویارک میں پاکستانی ڈرائیور کی افسوسناک موت سے ہر آنکھ اشکبار

’یہ ہمارے جمہوری نظام میں مداخلت کی کوشش ہے‘: برطانیہ کی نوواک ہنری کے قتل پر امریکی نائب صدر کے بیان پر تنقید

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی