ایران سے متعلق خفیہ آپریشنز میں ناکامی، موساد کے ڈپٹی ڈائریکٹر عہدے سے برطرف


اسرائیلی خفیہ ادارے موساد میں اعلیٰ سطح پر اہم تبدیلی سامنے آئی ہے، جہاں ایران سے متعلق مبینہ خفیہ کارروائیوں اور اسٹریٹجک اہداف کے حصول میں ناکامی کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ایران میں مبینہ طور پر سیاسی دباؤ بڑھانے اور حکومتی ڈھانچے کو کمزور کرنے کے لیے مختلف خفیہ اقدامات کیے، جن پر بھاری مالی وسائل خرچ کیے گئے اور سینکڑوں ایجنٹس کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان وسیع کوششوں کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوسکے، جس کے باعث ان آپریشنز کو غیر مؤثر اور توقعات سے کم قرار دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس صورتحال کو اسرائیلی خفیہ ادارے کی قیادت نے سنجیدگی سے لیا ہے۔ موساد کے ڈائریکٹر گفمین کی جانب سے جاری بیان میں اگرچہ سبکدوش ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر کی 22 سالہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، تاہم مبصرین اس تبدیلی کو ادارے کی حالیہ کارکردگی سے جوڑ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آنے والے دنوں میں موساد کے مزید سینئر افسران کے عہدوں میں تبدیلی یا استعفوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران اور امریکہ کے بیچ دو ماہ سے جاری ’جنگ بندی‘ مزید کتنا عرصہ برقرار رہ پائے گی؟

خفیہ قافلے کا 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

’سوچا سمجھا منصوبہ‘ یا ’لفظی گولہ باری‘: صدر ٹرمپ امریکہ ایران جنگ بندی کو ’دو افراد کا ٹینگو ڈانس‘ کیوں قرار دے رہے ہیں؟

’ایک فیصد‘ چانس اور ’ٹینگو ڈانس‘: کیا ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں تعطل کسی سوچے سمجھے منصوبے کا نتیجہ ہے؟

امریکا، اسرائیل، ایران جنگ کو 100 دن مکمل: عالمی معیشت، تجارت، سفارتکاری متاثر

فوجیوں کا خفیہ قافلہ اور 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’انتہائی افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

اسرائیلی حملہ، لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10افراد شہید، 22 زخمی

ایران سے متعلق خفیہ آپریشنز میں ناکامی، موساد کے ڈپٹی ڈائریکٹر عہدے سے برطرف

بھارت: تعلیمی نظام اور امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا

امریکی ریاست اوہائیو میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی

آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکی فوج کا دو ایرانی ڈرونز گرانے کا دعویٰ

شمالی کوریا کا 5 برس میں اپنی میزائل پیداوار صلاحیت میں اضافے کا اعلان

ظلم کی انتہا، ڈاکٹر نے رشوت نہ دینے پر بچی کی جوڑی گئی ہڈی دوبارہ توڑ دی

بیوی بچوں کو اپنے پاس بلانے والا تھا، نیویارک میں پاکستانی ڈرائیور کی افسوسناک موت سے ہر آنکھ اشکبار

’یہ ہمارے جمہوری نظام میں مداخلت کی کوشش ہے‘: برطانیہ کی نوواک ہنری کے قتل پر امریکی نائب صدر کے بیان پر تنقید

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی