امریکا کی ثالثی کامیاب، اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق


امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔واشنگٹن میں ہونے والے چوتھے سہ فریقی مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے فوری جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ آئندہ بھی مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اگلا دورِ مذاکرات 22 جون کو منعقد ہوگا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق معاہدے کے تحت جنوبی لبنان میں غیر ریاستی مسلح عناصر کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی جبکہ بعض مخصوص علاقوں میں پائلٹ زونز قائم کیے جائیں گے جن کا کنٹرول لبنانی فوج کے پاس ہوگا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کو حملے روکنے اور جنوبی لبنان کے بعض علاقوں سے انخلا کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ زمینی صورتحال کو مستحکم بنایا جا سکے اور کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔ @@3886903@@ مشترکہ اعلامیے کے مطابق اسرائیل اور لبنان نے ایک دوسرے کے خلاف جارحانہ اقدامات سے گریز کرنے اور جامع امن معاہدے کی جانب پیش رفت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ان کی گفتگو انتہائی مثبت رہی اور جنگ بندی کے حوالے سے ابتدائی اتفاق رائے قائم ہوگیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بعض فوجی اقدامات روک دیے گئے ہیں اور سفارتی کوششوں کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔ تاہم بعد ازاں اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جنوبی لبنان میں سیکیورٹی کارروائیاں جاری رکھنے کے اشاروں نے صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا تھا جس پر صدر ٹرمپ نے ٹیلیفونک رابطے میں نیتن یاہو پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران اور امریکہ کے بیچ دو ماہ سے جاری ’جنگ بندی‘ مزید کتنا عرصہ برقرار رہ پائے گی؟

خفیہ قافلے کا 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

’سوچا سمجھا منصوبہ‘ یا ’لفظی گولہ باری‘: صدر ٹرمپ امریکہ ایران جنگ بندی کو ’دو افراد کا ٹینگو ڈانس‘ کیوں قرار دے رہے ہیں؟

’ایک فیصد‘ چانس اور ’ٹینگو ڈانس‘: کیا ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں تعطل کسی سوچے سمجھے منصوبے کا نتیجہ ہے؟

امریکا، اسرائیل، ایران جنگ کو 100 دن مکمل: عالمی معیشت، تجارت، سفارتکاری متاثر

فوجیوں کا خفیہ قافلہ اور 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’انتہائی افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

اسرائیلی حملہ، لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10افراد شہید، 22 زخمی

ایران سے متعلق خفیہ آپریشنز میں ناکامی، موساد کے ڈپٹی ڈائریکٹر عہدے سے برطرف

بھارت: تعلیمی نظام اور امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا

امریکی ریاست اوہائیو میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی

آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکی فوج کا دو ایرانی ڈرونز گرانے کا دعویٰ

شمالی کوریا کا 5 برس میں اپنی میزائل پیداوار صلاحیت میں اضافے کا اعلان

ظلم کی انتہا، ڈاکٹر نے رشوت نہ دینے پر بچی کی جوڑی گئی ہڈی دوبارہ توڑ دی

بیوی بچوں کو اپنے پاس بلانے والا تھا، نیویارک میں پاکستانی ڈرائیور کی افسوسناک موت سے ہر آنکھ اشکبار

’یہ ہمارے جمہوری نظام میں مداخلت کی کوشش ہے‘: برطانیہ کی نوواک ہنری کے قتل پر امریکی نائب صدر کے بیان پر تنقید

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی