سفارتی سرگرمیاں تیز، پاکستان کا چین، امریکا، یورپی یونین کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق


ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پاکستان کی سفارتی سرگرمیاں انتہائی اہم اور مصروف رہیں، جن میں وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ چین، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورۂ امریکا اور یورپی یونین کی اعلیٰ قیادت کے پاکستان کے دورے نمایاں رہے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 23 سے 26 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ دورے کے دوران آئی ٹی، ٹیلی کام، بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹمز اور زراعت کے شعبوں میں پاکستان چین بزنس کانفرنس کی بھی صدارت کی گئی۔ ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 26 سے 28 مئی تک امریکا کا دورہ کیا اور نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مباحثے سمیت مختلف بین الاقوامی اجلاسوں میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔ انہوں نے بتایا کہ 29 مئی کو واشنگٹن میں اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر مارکو روبیو سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے سفارتی اور ثالثی کردار کو سراہا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے فروغ کے لیے فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔ اسی سلسلے میں نائب وزیراعظم نے مصر، ایران اور کویت کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطے کیے اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یکم جون کو یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کالاس نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوا۔ دونوں فریقین نے دوطرفہ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان، مصر، ترکیہ، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ اعلامیے میں مسجد اقصیٰ اور دیگر مقدس مقامات پر انتہا پسند اسرائیلی آبادکاروں کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اعلامیے میں مشرقی یروشلم کی تاریخی اور قانونی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور 1967ء کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر ہسپتال میں تیزاب سے حملہ: ’تکلیف اتنی شدید تھی کہ جب ڈاکٹر نے مجھے کھینچا تو تیزاب کے اثرات سے میں بھی زخمی ہوا‘

ٹرمپ کا ایران کی افزودہ یورینیم تلف کرنے پر اصرار، لبنان میں ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ پر ایران کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ

معاہدہ ہو گیا تو ایران کے تعاون ورنہ طاقت کے استعمال سے افزودہ یورینیم نکال کر تلف کریں گے: صدر ٹرمپ

قومی بچت کی شرح تین دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، رپورٹ

مظفر آباد میں دفعہ 144: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف

ملک بھر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان

مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

گلگت بلتستان انتخابات: 24 جنرل نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

’فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی‘: مہاجرین کی نشستوں سے متعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے، مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ

دُکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی نئی کوشش اور جرمانوں کی تنبیہ: ’فکسڈ ٹیکس آسان سکیم‘ کیا ہے؟

بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

گلگت بلتستان میں انتخابی عمل پر تحفظات، قمر زمان کائرہ کا الیکشن کمیشن سے ایکشن لینے کا مطالبہ

گلگت بلتستان انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی