امریکا ایران کے درمیان ممکنہ معاہدہ آخری مرحلے میں داخل، منجمد فنڈز معاملہ زیرِ بحث


عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے، تاہم ایران کے منجمد فنڈز کی بحالی کا معاملہ ابھی تک حل طلب ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایران کو منجمد اثاثوں تک رسائی دینے کے طریقۂ کار پر فریقین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور یہی معاملہ معاہدے کی تکمیل میں اہم رکاوٹ سمجھا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدے پر دستخط سے قبل ایران کو کسی بھی قسم کے فنڈز جاری کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے ثالثی کردار ادا کرنے والے فریقوں کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے منجمد اثاثوں کے انتظام کے لیے ایک خصوصی فنڈ قائم کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ فنڈز کے اجراء کے حوالے سے دونوں فریقوں کے تحفظات دور کیے جاسکیں۔ اس سے قبل امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ صدر ٹرمپ ایسے کسی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے جس کے تحت امریکا براہِ راست ایران کو مالی وسائل فراہم کرے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران اور امریکہ کے بیچ دو ماہ سے جاری ’جنگ بندی‘ مزید کتنا عرصہ برقرار رہ پائے گی؟

خفیہ قافلے کا 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

’سوچا سمجھا منصوبہ‘ یا ’لفظی گولہ باری‘: صدر ٹرمپ امریکہ ایران جنگ بندی کو ’دو افراد کا ٹینگو ڈانس‘ کیوں قرار دے رہے ہیں؟

’ایک فیصد‘ چانس اور ’ٹینگو ڈانس‘: کیا ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں تعطل کسی سوچے سمجھے منصوبے کا نتیجہ ہے؟

امریکا، اسرائیل، ایران جنگ کو 100 دن مکمل: عالمی معیشت، تجارت، سفارتکاری متاثر

فوجیوں کا خفیہ قافلہ اور 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’انتہائی افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

اسرائیلی حملہ، لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10افراد شہید، 22 زخمی

ایران سے متعلق خفیہ آپریشنز میں ناکامی، موساد کے ڈپٹی ڈائریکٹر عہدے سے برطرف

بھارت: تعلیمی نظام اور امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا

امریکی ریاست اوہائیو میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی

آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکی فوج کا دو ایرانی ڈرونز گرانے کا دعویٰ

شمالی کوریا کا 5 برس میں اپنی میزائل پیداوار صلاحیت میں اضافے کا اعلان

ظلم کی انتہا، ڈاکٹر نے رشوت نہ دینے پر بچی کی جوڑی گئی ہڈی دوبارہ توڑ دی

بیوی بچوں کو اپنے پاس بلانے والا تھا، نیویارک میں پاکستانی ڈرائیور کی افسوسناک موت سے ہر آنکھ اشکبار

’یہ ہمارے جمہوری نظام میں مداخلت کی کوشش ہے‘: برطانیہ کی نوواک ہنری کے قتل پر امریکی نائب صدر کے بیان پر تنقید

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی