بھارت اسرائیل کی مشترکہ لابنگ فرم کے انکشافات، را، موساد، بی ایل اے کے درمیان یورپی روابط کا دعویٰ


باوثوق ذرائع کی رپورٹس میں سامنے آنے والی عوامی لابنگ دستاویزات کے مطابق بھارت اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر واشنگٹن ڈی سی میں قائم ایس ایچ ڈبلیو گروپ نامی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کی ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس اقدام کو محض ایک سفارتی یا عوامی رابطہ مہم کے طور پر نہیں دیکھا جاسکتا بلکہ یہ ایک وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد بعض گروہوں کو بین الاقوامی سطح پر تنہائی سے بچانا ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق اقوام متحدہ مبینہ طور پر بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے ذیلی ونگ مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس فہرست میں شامل کیے جانے کی صورت میں ان گروہوں کو القاعدہ اور داعش جیسی تنظیموں کے برابر درجہ دیا جاسکتا ہے۔ ان دعوؤں کے مطابق اس ممکنہ پیش رفت کو روکنے کے لیے یورپ میں دو مراحل پر مشتمل مہم ترتیب دی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 2 اپریل کو برطانیہ میں حربیار مری نے مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی را اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے مقامی سربراہان سے ملاقات کی، جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ بعد ازاں 25 مئی کو فرانس میں ایک اور اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر نسیم بلوچ کی شرکت کا دعویٰ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں ایک لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرنے کے معاملات کو حتمی شکل دی گئی۔ دعوے کے مطابق ایس ایچ ڈبلیو گروپ کے ساتھ معاہدہ اب فعال ہو چکا ہے اور اسے جنوبی ایشیا سے متعلق مختلف تحریکوں کے حوالے سے "اسٹریٹجک آؤٹ ریچ" کے عنوان کے تحت پیش کیا جا رہا ہے۔ الزام لگایا گیا ہے کہ اس کا مقصد بی ایل اے کو عالمی دہشت گردی کی فہرست میں شامل ہونے سے بچانا اور ساتھ ہی یورپی یونین میں پاکستان کی جی ایس پی پلس تجارتی حیثیت کے خلاف مہم چلانا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی اور متعلقہ فریقین کی جانب سے ان الزامات پر باضابطہ مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران اور امریکہ کے بیچ دو ماہ سے جاری ’جنگ بندی‘ مزید کتنا عرصہ برقرار رہ پائے گی؟

خفیہ قافلے کا 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

’سوچا سمجھا منصوبہ‘ یا ’لفظی گولہ باری‘: صدر ٹرمپ امریکہ ایران جنگ بندی کو ’دو افراد کا ٹینگو ڈانس‘ کیوں قرار دے رہے ہیں؟

’ایک فیصد‘ چانس اور ’ٹینگو ڈانس‘: کیا ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں تعطل کسی سوچے سمجھے منصوبے کا نتیجہ ہے؟

امریکا، اسرائیل، ایران جنگ کو 100 دن مکمل: عالمی معیشت، تجارت، سفارتکاری متاثر

فوجیوں کا خفیہ قافلہ اور 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’انتہائی افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

اسرائیلی حملہ، لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10افراد شہید، 22 زخمی

ایران سے متعلق خفیہ آپریشنز میں ناکامی، موساد کے ڈپٹی ڈائریکٹر عہدے سے برطرف

بھارت: تعلیمی نظام اور امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا

امریکی ریاست اوہائیو میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی

آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکی فوج کا دو ایرانی ڈرونز گرانے کا دعویٰ

شمالی کوریا کا 5 برس میں اپنی میزائل پیداوار صلاحیت میں اضافے کا اعلان

ظلم کی انتہا، ڈاکٹر نے رشوت نہ دینے پر بچی کی جوڑی گئی ہڈی دوبارہ توڑ دی

بیوی بچوں کو اپنے پاس بلانے والا تھا، نیویارک میں پاکستانی ڈرائیور کی افسوسناک موت سے ہر آنکھ اشکبار

’یہ ہمارے جمہوری نظام میں مداخلت کی کوشش ہے‘: برطانیہ کی نوواک ہنری کے قتل پر امریکی نائب صدر کے بیان پر تنقید

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی