مین آف دی میچ فٹبالر کو انعام میں درجنوں انڈے: ’یہ اس ٹرافی سے زیادہ قیمتی ہے جسے آپ کھا بھی نہیں سکتے‘


کھیلوں کی دنیا میں ہر کھلاڑی یقیناً بہترین کارکردگی دکھا کر نہ صرف نام کمانا چاہتا ہے بلکہ بڑے بڑے انعامات بھی حاصل کرنے کی امید رکھتا ہے اور دنیا کے بڑے بڑے کھیلوں فٹ بال، کرکٹ اور اولمکپس میں ایسا ہوتا بھی ہے۔لیکن افریقہ کے ایک فٹ بالر اس وقت سوشل میڈیا میں دلچسپ تبصروں اور بحث کی زد میں ہیں جنھیں اپنی ٹیم کو میچ جتانے اور پلیئر آف میچ بننے پر انعام میں بہت سارے انڈے ملے ہیں۔جی ہاں نہ کوئی لگژری گاڑی، نہ کوئی بڑا چیک، نہ کوئی وائرل سپانسرشپ ڈیل بلکہ زیمبیا کے فٹبالر کینیڈی موسونڈا کو میچ میں جیت کی وجہ بننے والے گول پر انڈوں کے پانچ کریٹس دیے گئے۔نہیں نہیں آپ جیسا سمجھ رہے ہیں ویسا کچھ نہیں ہے انھیں یہ انڈے مارے نہیں گئے بلکہ سچ مچ کھانے کے لیے تحفے میں دیے گئے ہیں۔ انھیں لگ بھگ ڈھائی درجن انڈوں والی پانچ ٹریز انعام میں ملی ہیں جنھیں کھا کر وہ پروٹین حاصل کریں اور مزید اچھا کھیل کھیلیں گے۔انھوں نے گول کے لیے دو کریٹ اور بہترین کھلاڑی قرار پانے پر تین مزید کریٹس حاصل کیے۔وہ زیمبیا کی سپر لیگ میں پاور ڈائناموز کے لیے کھیل رہے تھے جب انھوں نے نکانا کے خلاف گول کرتے ہوئے صفر ایک سے برتری حاصل کی۔ایوارڈز وصول کرنے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایوارڈ کے طور پر یہ انڈے دینے والے سپانسر نہ صرف کھلاڑی کی تعریف کرتے ہیں بلکہ ان سے کہتے ہیں کہ وہ اور اچھا پرفارم کریں اور انڈوں سے لطف اندوز ہوں۔ اس دوران ان کے ساتھی کھلاڑی ہنستے ہوئے تالیاں بھی بجاتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔اس کے بعد شرمندہ ہونے کے بجائے، موسونڈاایک مسکراہٹ کے ساتھ یہ غیر معمولی انعام قبول کرتے ہیں اور اپنے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور کلب کے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔سٹرائیکر فٹ بالر کی انڈے کی ٹرے اٹھائے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔کینیڈی موسوندا، جو زیمبیا سپر لیگ کے سٹرائیکر ہیں ، پاور ڈائناموز کے لیے کھیلتے ہیں۔یہ واحد موقع نہیں ہے کہ جب کسی افریقی لیگ میں کھلاڑی کو عجیب و غریب مین آف دی میچ انعام ملا ہو۔ اس خطے کے کھلاڑیوں کو پہلے روایتی دھات کی ٹرافیوں یا نقد رقم کی بجائے زندہ مرغیاں اور روٹیاں بھی تحفے میں دی جاتی تھیں۔’کھلاڑی کو میچ سے باہر کیوں نکالا؟‘ کلب کے صدر نے ریفری کو مُکا دے ماراکرسٹیانو رونالڈو: ’فٹبال کی تاریخ کے مکمل کھلاڑی‘ جنھوں نے کھیل کے میدان سے باہر کاروباری سلطنت بھی قائم کینیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں وسیم اکرم کا مجسمہ: ایک تو صورت وہ نہیں اوپر سے 1999 کی تلخ یاد، سوشل میڈیا پر فینز سخت نالاںشادی پر دلہن کے لیے تحفے میں گدھے کا بچہ: ’پلیز اس بات کا مذاق نہیں بنانا‘اس انعام کی سادگی پر سوشل میڈیا صارفین جہاں مسکراہٹیں نہیں روک پا رہے وہیں یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ مشکل وقت میں چھوٹے انعامات بھی بڑے معنی رکھتے ہیں۔بہت سے لوگوں نے مزاح میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انڈے روایتی ایوارڈز کے مقابلے میں زیادہ عملی ہیں، خاص طور پر خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے۔بہت سے لوگوں کے لیے یہ مزاح نہیں تھا، بلکہ ایسے بے شمار کھلاڑیوں کے لیے ایک حقیقت تھی جوشہرت کی چکا چوند سے دور نام کمانے کی کوششوں میں لگے ہیں۔سوشل میڈیا پر صارفین لفظوں کے ہجے بدل کر ادبی مزاح بھی کر رہے ہیں جیسے انڈوں کو انگلش میں ایگ کہا جاتا ہے تو وہ بہترین انگریزی ایکسلینٹ کو بدل کا فٹ بالر کی کارکردگی کو ’ایگسیلینٹ‘ قرار دے رہے ہیں۔ایک صارف کو اس انعام کا مذاق اڑنا پسند نہیں آیا۔دی ریئل نیٹو سن نامی ایکس ہنڈل نے لکھا ’ہماری ترجیحات خراب ہو گئی ہیں۔ یہ اس ایک ٹرافی سے زیادہ قیمتی ہے جسے آپ کھا بھی نہیں سکتے۔‘موسان چانسا گانڈو نامی صارف نے ایسی ہی ایک فیس بک پوسٹ پر لکھا ’مجھے اس میں کچھ غلط نظر نہیں آتا۔ چیزوں کو اتنا آسان نہ سمجھیں جتنا آپ دیکھتے ہیں، یہ کلب بہت مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔‘ڈیو چلو نامی صارف نے لکھا ’یہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی ایک اچھی مثال ہے، اگر مزید کاروبار ہمارے کھلاڑیوں کو ایسی مصنوعات دیں تو اس سے کچھ تحریک ملے گی اور ہمارے کھلاڑی بہتر ہوں گے۔ جو شکایت کر رہے ہیں، وہ ایک سکہ بھی عطیہ نہیں کر سکتے۔‘کچھ صارفین ناراض بھی نظر آئے۔ان میں سے ایک جاونہو نامی صارف نے افریقی فٹ بال ایسوی ایشنز کو مخاطب کرکے ایکس پر لکھا ’کیا آپ دوسری ایسوسی ایشنز کو کھلاڑیوں کی دیکھ بھال سکھانے کے لیے سیمینار نہیں کروا سکتے؟‘ایک اور صارفسارہ مکونتا نے لکھا کہ’نیت ہی اہم ہے، انعام چاہے کتنا ہی چھوٹا کیوں نہ ہو۔‘عمار الحسننے لکھا ’یہ پروٹین، وٹامنز، معدنیات کولین، چکنائی اور کولیسٹرول کے کریٹس ہیں۔ اگر وہ میچ کا بہترین کھلاڑی بننا چاہتا ہے تو اسے آخری دو چیزوں کے تئیں محتاط رہنا ہو گا۔ مزید یہ کہ، اگر وہ اکیلا سب کھا لے تو اسے پورے گاؤں کی طرف سے ردعمل کے لیے تیار رہنا چاہیے۔‘کرسٹیانو رونالڈو: ’فٹبال کی تاریخ کے مکمل کھلاڑی‘ جنھوں نے کھیل کے میدان سے باہر کاروباری سلطنت بھی قائم کی’کھلاڑی کو میچ سے باہر کیوں نکالا؟‘ کلب کے صدر نے ریفری کو مُکا دے ماراننگے پاؤں کھیلنے کی اجازت نا ملنا یا پیسوں کی کمی: جب انڈیا نے فٹبال ورلڈ کپ کھیلنے کا نادر موقع ضائع کیانیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں وسیم اکرم کا مجسمہ: ایک تو صورت وہ نہیں اوپر سے 1999 کی تلخ یاد، سوشل میڈیا پر فینز سخت نالاںشادی پر دلہن کے لیے تحفے میں گدھے کا بچہ: ’پلیز اس بات کا مذاق نہیں بنانا‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران اور امریکہ کے بیچ دو ماہ سے جاری ’جنگ بندی‘ مزید کتنا عرصہ برقرار رہ پائے گی؟

خفیہ قافلے کا 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

’سوچا سمجھا منصوبہ‘ یا ’لفظی گولہ باری‘: صدر ٹرمپ امریکہ ایران جنگ بندی کو ’دو افراد کا ٹینگو ڈانس‘ کیوں قرار دے رہے ہیں؟

’ایک فیصد‘ چانس اور ’ٹینگو ڈانس‘: کیا ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں تعطل کسی سوچے سمجھے منصوبے کا نتیجہ ہے؟

امریکا، اسرائیل، ایران جنگ کو 100 دن مکمل: عالمی معیشت، تجارت، سفارتکاری متاثر

فوجیوں کا خفیہ قافلہ اور 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’انتہائی افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

اسرائیلی حملہ، لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10افراد شہید، 22 زخمی

ایران سے متعلق خفیہ آپریشنز میں ناکامی، موساد کے ڈپٹی ڈائریکٹر عہدے سے برطرف

بھارت: تعلیمی نظام اور امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا

امریکی ریاست اوہائیو میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی

آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکی فوج کا دو ایرانی ڈرونز گرانے کا دعویٰ

شمالی کوریا کا 5 برس میں اپنی میزائل پیداوار صلاحیت میں اضافے کا اعلان

ظلم کی انتہا، ڈاکٹر نے رشوت نہ دینے پر بچی کی جوڑی گئی ہڈی دوبارہ توڑ دی

بیوی بچوں کو اپنے پاس بلانے والا تھا، نیویارک میں پاکستانی ڈرائیور کی افسوسناک موت سے ہر آنکھ اشکبار

’یہ ہمارے جمہوری نظام میں مداخلت کی کوشش ہے‘: برطانیہ کی نوواک ہنری کے قتل پر امریکی نائب صدر کے بیان پر تنقید

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی