نائیجر: صحرائے صحارا میں ٹرک خراب ہونے سے 49 مسافر جاں بحق


نائیجر میں عید کی تعطیلات کے بعد واپس آنے والے مسافروں کو لے جانے والا ایک ٹرک صحرائے صحارا میں خراب ہونے کے باعث المناک حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں 49 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 100 مسافروں پر مشتمل ٹرک مالی سے نائیجر جا رہا تھا کہ راستہ بھٹکنے کے بعد صحرا کے ایک دور افتادہ علاقے میں پھنس گیا۔ کئی روز تک دشوار سفر کے بعد گاڑی مکمل طور پر ناکارہ ہوگئی، جس کے باعث مسافر شدید گرمی اور سخت موسمی حالات میں محصور ہو کر رہ گئے۔ رپورٹس کے مطابق پانی کا ذخیرہ ختم ہونے پر متعدد مسافر شدید ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوگئے۔ دو افراد تقریباً 50 کلومیٹر پیدل چل کر پانی کے ایک مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے اور بعد ازاں حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو متعدد افراد کی لاشیں ٹرک کے اندر اور اس کے اطراف میں موجود تھیں۔ حکام نے جاں بحق افراد کی تدفین اجتماعی قبروں میں کردی۔ انتظامیہ کے مطابق متاثرہ مسافر صحرا کے ایسے دشوار گزار علاقے میں پھنس گئے تھے جہاں شدید گرمی، پانی کی عدم دستیابی اور امدادی سہولیات کے فقدان کے باعث زندہ رہنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔ حکام واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران اور امریکہ کے بیچ دو ماہ سے جاری ’جنگ بندی‘ مزید کتنا عرصہ برقرار رہ پائے گی؟

خفیہ قافلے کا 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

’سوچا سمجھا منصوبہ‘ یا ’لفظی گولہ باری‘: صدر ٹرمپ امریکہ ایران جنگ بندی کو ’دو افراد کا ٹینگو ڈانس‘ کیوں قرار دے رہے ہیں؟

’ایک فیصد‘ چانس اور ’ٹینگو ڈانس‘: کیا ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں تعطل کسی سوچے سمجھے منصوبے کا نتیجہ ہے؟

امریکا، اسرائیل، ایران جنگ کو 100 دن مکمل: عالمی معیشت، تجارت، سفارتکاری متاثر

فوجیوں کا خفیہ قافلہ اور 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’انتہائی افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

اسرائیلی حملہ، لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10افراد شہید، 22 زخمی

ایران سے متعلق خفیہ آپریشنز میں ناکامی، موساد کے ڈپٹی ڈائریکٹر عہدے سے برطرف

بھارت: تعلیمی نظام اور امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا

امریکی ریاست اوہائیو میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی

آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکی فوج کا دو ایرانی ڈرونز گرانے کا دعویٰ

شمالی کوریا کا 5 برس میں اپنی میزائل پیداوار صلاحیت میں اضافے کا اعلان

ظلم کی انتہا، ڈاکٹر نے رشوت نہ دینے پر بچی کی جوڑی گئی ہڈی دوبارہ توڑ دی

بیوی بچوں کو اپنے پاس بلانے والا تھا، نیویارک میں پاکستانی ڈرائیور کی افسوسناک موت سے ہر آنکھ اشکبار

’یہ ہمارے جمہوری نظام میں مداخلت کی کوشش ہے‘: برطانیہ کی نوواک ہنری کے قتل پر امریکی نائب صدر کے بیان پر تنقید

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی