آزاد کشمیر میں مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے، خواجہ آصف


وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے الیکشن سے پہلے آزاد کشمیر کی اسمبلی میں مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کے مطالبے کو انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات 27 جولائی کو شیڈولڈ ہیں، اور ایسے وقت میں عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے پاکستان سے منتخب ہونے والی 12 نشستوں کو ختم کرنے کا مطالبہ بلیک میلنگ تصور ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے اس مؤقف کو الیکشن کے دوران عوام کی عدالت میں رکھیں کیونکہ یہی اصل جمہوری سوچ ہوگی۔ خواجہ آصف نے حلقوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ شہر اور تحصیل سے کشمیر اسمبلی کی ایک نشست ہے، جبکہ پاکستان کی قومی اسمبلی کی 2 نشستیں ہیں اور باقی حلقے ملک کے دیگر حصوں میں پھیلے ہوئے ہیں، جہاں کشمیری مہاجرین کی بڑی تعداد بالخصوص جموں سے تعلق رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر 1947ء میں 2 لاکھ سے زائد مہاجرین جانوں کی قربانیاں دے کر سیالکوٹ میں آباد ہوئے تھے، اس لیے ان مہاجرین کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے تاکید کی کہ کسی بھی رائے کو تسلیم کرانے کے لیے دباؤ کے بجائے جمہوری راستہ اپنایا جانا چاہیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر ہسپتال میں تیزاب سے حملہ: ’تکلیف اتنی شدید تھی کہ جب ڈاکٹر نے مجھے کھینچا تو تیزاب کے اثرات سے میں بھی زخمی ہوا‘

ٹرمپ کا ایران کی افزودہ یورینیم تلف کرنے پر اصرار، لبنان میں ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ پر ایران کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ

معاہدہ ہو گیا تو ایران کے تعاون ورنہ طاقت کے استعمال سے افزودہ یورینیم نکال کر تلف کریں گے: صدر ٹرمپ

قومی بچت کی شرح تین دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، رپورٹ

مظفر آباد میں دفعہ 144: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف

ملک بھر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان

مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

گلگت بلتستان انتخابات: 24 جنرل نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

’فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی‘: مہاجرین کی نشستوں سے متعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے، مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ

دُکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی نئی کوشش اور جرمانوں کی تنبیہ: ’فکسڈ ٹیکس آسان سکیم‘ کیا ہے؟

بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

گلگت بلتستان میں انتخابی عمل پر تحفظات، قمر زمان کائرہ کا الیکشن کمیشن سے ایکشن لینے کا مطالبہ

گلگت بلتستان انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی