اسرائیل کا ایران جنگ کے دوران آذربائیجان میں خفیہ اڈے استعمال کرنے کا انکشاف


امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران اسرائیل نے آذربائیجان سمیت مشرقِ وسطیٰ کے مختلف ممالک میں خفیہ فوجی اور انٹیلیجنس اڈوں کا ایک وسیع نیٹ ورک استعمال کیا۔ امریکی نشریاتی ادارے 'سی این این' کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ایلیٹ فورسز، کمانڈو یونٹس اور موساد کے اہلکار شمالی ایران پر نظر رکھنے، انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے اور ڈرون آپریشنز کے لیے آذربائیجان کے جنوبی علاقوں میں ایرانی شہر تبریز سے محض 60 میل دوری پر قائم خفیہ اڈوں سے آپریٹ کر رہے تھے۔ ان اڈوں سے ہونے والے آپریشنز میں 4 مارچ کو ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلیجنس سربراہ رحمان مقدم کو نشانہ بنانا بھی شامل تھا، جس کے اگلے ہی روز آذربائیجان کے نخچیوان ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ ہوا۔ دوسری جانب امریکا میں آذربائیجان کے سفارت خانے نے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آذربائیجان کے علاوہ اسرائیل نے عراق، متحدہ عرب امارات اور صومالی لینڈ میں بھی خفیہ تنصیبات قائم کر رکھی تھیں، جن کا مقصد اسرائیلی فوج کی آپریشنل رسائی کو سیکڑوں میل تک بڑھا کر ایران کو تینوں اطراف سے گھیرنا تھا۔ عراق میں لاجسٹک اور سرچ اینڈ ریسکیو کے لیے دو خفیہ اڈے استعمال کیے گئے، صومالی لینڈ نے طویل فاصلے کی پروازوں کے لیے ہوائی اڈہ فراہم کیا، جبکہ متحدہ عرب امارات میں خاموشی سے آئرن ڈوم فضائی دفاعی نظام اور اس کا عملہ تعینات کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ابتدا میں ان مقامات کو صرف ہنگامی امدادی مراکز کے طور پر منصوبہ بند کیا گیا تھا، تاہم بعد میں انہیں باقاعدہ فوجی اور انٹیلیجنس مراکز میں تبدیل کردیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران اور امریکہ کے بیچ دو ماہ سے جاری ’جنگ بندی‘ مزید کتنا عرصہ برقرار رہ پائے گی؟

خفیہ قافلے کا 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

’سوچا سمجھا منصوبہ‘ یا ’لفظی گولہ باری‘: صدر ٹرمپ امریکہ ایران جنگ بندی کو ’دو افراد کا ٹینگو ڈانس‘ کیوں قرار دے رہے ہیں؟

’ایک فیصد‘ چانس اور ’ٹینگو ڈانس‘: کیا ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں تعطل کسی سوچے سمجھے منصوبے کا نتیجہ ہے؟

امریکا، اسرائیل، ایران جنگ کو 100 دن مکمل: عالمی معیشت، تجارت، سفارتکاری متاثر

فوجیوں کا خفیہ قافلہ اور 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’انتہائی افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

اسرائیلی حملہ، لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10افراد شہید، 22 زخمی

ایران سے متعلق خفیہ آپریشنز میں ناکامی، موساد کے ڈپٹی ڈائریکٹر عہدے سے برطرف

بھارت: تعلیمی نظام اور امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا

امریکی ریاست اوہائیو میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی

آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکی فوج کا دو ایرانی ڈرونز گرانے کا دعویٰ

شمالی کوریا کا 5 برس میں اپنی میزائل پیداوار صلاحیت میں اضافے کا اعلان

ظلم کی انتہا، ڈاکٹر نے رشوت نہ دینے پر بچی کی جوڑی گئی ہڈی دوبارہ توڑ دی

بیوی بچوں کو اپنے پاس بلانے والا تھا، نیویارک میں پاکستانی ڈرائیور کی افسوسناک موت سے ہر آنکھ اشکبار

’یہ ہمارے جمہوری نظام میں مداخلت کی کوشش ہے‘: برطانیہ کی نوواک ہنری کے قتل پر امریکی نائب صدر کے بیان پر تنقید

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی