بجٹ سے قبل پیپلز پارٹی اور حکومت میں رابطے تیز، بلاول کی صدر سے مشاورت کا فیصلہ


آئندہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان رابطوں میں تیزی آگئی ہے، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اہم سیاسی مشاورت کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم سے کسی بھی ممکنہ ملاقات سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری سے مشاورت کریں گے۔ وہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم مکمل کرنے کے بعد کل اسلام آباد پہنچیں گے، تاہم اسی روز ان کی کراچی روانگی بھی متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال بلاول بھٹو زرداری کی کسی حکومتی شخصیت یا وزیراعظم سے ملاقات طے نہیں ہوئی، تاہم کراچی میں قیام کے دوران وہ صدر مملکت سے بجٹ اور سیاسی امور پر مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری بجٹ اجلاس سے قبل دوبارہ اسلام آباد آئیں گے، جہاں وزیراعظم اور دیگر اہم حکومتی شخصیات سے ان کی ملاقاتوں کا امکان ہے۔ سیاسی حلقوں کے مطابق وفاقی بجٹ سے قبل حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت کا عمل آئندہ دنوں میں مزید اہمیت اختیار کرسکتا ہے، کیونکہ بجٹ کی منظوری کے لیے حکومتی اتحاد میں ہم آہنگی کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر ہسپتال میں تیزاب سے حملہ: ’تکلیف اتنی شدید تھی کہ جب ڈاکٹر نے مجھے کھینچا تو تیزاب کے اثرات سے میں بھی زخمی ہوا‘

ٹرمپ کا ایران کی افزودہ یورینیم تلف کرنے پر اصرار، لبنان میں ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ پر ایران کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ

معاہدہ ہو گیا تو ایران کے تعاون ورنہ طاقت کے استعمال سے افزودہ یورینیم نکال کر تلف کریں گے: صدر ٹرمپ

قومی بچت کی شرح تین دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، رپورٹ

مظفر آباد میں دفعہ 144: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف

ملک بھر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان

مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

گلگت بلتستان انتخابات: 24 جنرل نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

’فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی‘: مہاجرین کی نشستوں سے متعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے، مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ

دُکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی نئی کوشش اور جرمانوں کی تنبیہ: ’فکسڈ ٹیکس آسان سکیم‘ کیا ہے؟

بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

گلگت بلتستان میں انتخابی عمل پر تحفظات، قمر زمان کائرہ کا الیکشن کمیشن سے ایکشن لینے کا مطالبہ

گلگت بلتستان انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی