نورین نیازی کا بیان ذاتی رائے ہے، پارٹی پالیسی نہیں، بیرسٹر گوہر


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے نورین نیازی کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے، اسے پارٹی پالیسی نہ سمجھا جائے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے معرکۂ حق میں پاکستان کو بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی عطا کی اور اگر دشمن نے دوبارہ کسی جارحیت کی کوشش کی تو اسے پہلے سے بھی زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مسلح افواج کی قربانیوں اور شہداء کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کیا جائے اور اس معاملے پر محتاط طرزِ عمل اختیار کیا جائے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ قومی مفاد کو ذاتی مفادات پر ترجیح دینا وقت کی ضرورت ہے، کیونکہ اسی صورت میں ملک مضبوط ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے معاملات کو دوبارہ چھیڑنے کے بجائے آگے بڑھنے پر توجہ دی جانی چاہیے۔ آزاد کشمیر کے انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کا شیڈول تبدیل کرکے انہیں تین مراحل میں تقسیم کر دیا گیا ہے، تاہم پی ٹی آئی کا آزاد کشمیر کے انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ تاحال برقرار ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پاکستان نے امریکا سے 10 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی درخواست کردی

نورین نیازی کا بیان ذاتی رائے ہے، پارٹی پالیسی نہیں، بیرسٹر گوہر

ایرانی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور سرحدی تعاون پر تبادلہ خیال

23 جولائی سے ملک گیر ہڑتال، سینٹرل پنجاب کے پٹرولیم ڈیلرز کی مکمل حمایت کا اعلان

پیٹرول پمپ مالکان کو مذاکرات کی دعوت، مسائل بات چیت سے حل کریں گے، وزیر پیٹرولیم علی

پاکستان میں پیٹرول پمپ مالکان کا غیر معینہ مدت تک پمپس بند رکھنے کا اعلان: قیمت روزانہ کی بنیاد پر طے کرنے کا ’تکلیف دہ‘ فیصلہ کیوں کیا گیا؟

امریکی سینیٹ کمیٹی میں ایران کے خلاف جنگ پر ہیگستھ سے سخت سوالات، ’یہ آپ کی ناکامی ہے‘

دلّی کی سڑکوں پر نکلنے والے ہزاروں انڈین طلبہ کیوں احتجاج کر رہے ہیں اور کیا یہ مودی حکومت کے لیے ’خطرے کی گھنٹی‘ ہے؟

’ہاؤس آف سیکرٹس‘: پُرتعیش رہائش گاہ میں جرمنی کے جرنیلوں اور عہدیداروں کی جاسوسی کیسے کی جاتی تھی؟

دلّی میں کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج: جنتر منتر پر 23 روز تک بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والے طلبا کون ہیں؟

کیا کچھ خواتین کو وہ رنگ بھی نظر آتے ہیں جو دیگر لوگ نہیں دیکھ سکتے؟

پیٹرول لیوی اور ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کا 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

’پائلٹ کی تربیت اور مہارت میں کمی‘: بنگلہ دیش طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ میں کیا کہا گیا ہے؟

قطر کا ’ایرانی جارحیت‘ کے خلاف اقوامِ متحدہ کو خط، نقصانات کے ازالے کے لیے ہرجانے کا مطالبہ

ڈاکٹر آصف محمود: امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے نئے پاکستانی نژاد سربراہ جو ماضی میں کئی بار عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر چکے ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی