ایران کے جوہری پروگرام پر امریکا کی ٹھوس ضمانتوں کا مطالبہ، جنگ میں فیصلہ کن کامیابی کا دعویٰ


امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی ٹھوس ضمانتیں طلب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بعض پہلوؤں سے امریکا ایران کے خلاف جنگ فیصلہ کن طور پر جیت چکا ہے، تاہم مخالف فریق کے پاس اب بھی ایسے وسائل اور صلاحیتیں موجود ہیں جن کے ذریعے وہ صورتحال اور فیصلوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔ اپنے بیان میں جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکا نے جنگ کے دوران اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، تاہم ایران کی جانب سے موجود خطرات کو مکمل طور پر نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ ان کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام کی بحالی روکنے کے لیے ٹھوس ضمانتیں ضروری ہیں۔ امریکی نائب صدر نے امریکا میں پٹرول کی بلند قیمتوں کا اعتراف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایران تنازع ختم ہونے کے بعد ایندھن کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قیمتیں امریکی عوام کے لیے تشویش کا باعث ہیں، تاہم تنازع کے خاتمے سے صورتحال بہتر ہونے کی توقع ہے۔ جے ڈی وینس نے 2028 کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق سوال پر کہا کہ انہوں نے ابھی تک اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ دوسری جانب امریکی نائب صدر نے فرانس میں ہنگاموں اور سماجی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے مغربی لبرل سیاست دانوں کی امیگریشن پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تنوع کے نام پر تیسری دنیا کے باشندوں کو فرانس میں آباد کیا گیا، جبکہ تارکین وطن کے معاشرتی انضمام اور ثقافتی مطابقت جیسے اہم معاملات کو نظرانداز کیا گیا۔ جے ڈی وینس نے امریکی عوام پر زور دیا کہ وہ فرانس کی صورتحال سے سبق سیکھیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ڈیموکریٹس بھی امریکا کو اسی نوعیت کے مستقبل کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ امریکی نائب صدر کے ان بیانات میں ایران کے ساتھ جاری تنازع، توانائی کی قیمتوں اور یورپ کی امیگریشن پالیسیوں پر امریکی انتظامیہ کے مؤقف کو نمایاں کیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کے مسائل کا سفارتی حل ضروری ہے: عباس عراقچی

یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حوثیوں کے حملے میں کم ازکم 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

ٹرمپ کی ’مدر آف آل بومبز‘ استعمال کرنے کی دھمکی کا مقصد ایران کو جھکنے پر مجبور کرنا ہے؟

’بم کو ماں کا نام دینا کیسی تہذیب ہے؟‘ ایران کی امریکا پر سخت تنقید

دنیا کے 80 کروڑ نوجوانوں کو ملازمت نہیں مل سکے گی؟ اقوام متحدہ نے بڑے خطرے سے خبردار کر دیا

فرانس میں عوامی غصہ بے قابو، احتجاج کے دوران عمارتوں میں آگ، 1200 افراد گرفتار

قطر کا علاقائی ممالک کے مابین نئی دفاعی شراکت داری کا اعلان، روسی وزیرِ خارجہ کا دورہ ایران

’مصر کے بیٹے کرائے کے سپاہی نہیں‘: محمد بن سلمان کا دورہ قاہرہ، حوثیوں کی تنبیہ اور صدر السیسی کی درخواست

پیرس کیوں جل رہا ہے اور فرانس میں احتجاج پرتشدد کیوں ہوا؟

غزہ میں خوراک کا بحران مزید سنگین، عالمی ادارے نے 5 لاکھ افراد کی امداد کم کردی

ایران کی توانائی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کو نشانہ بنائیں گے، تہران کی سخت وارننگ

سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی دھمکی، حوثیوں نے عالمی فضائی کمپنیوں کو خبردار کردیا

مہنگائی کے خلاف یورپ بھر میں احتجاج شدت اختیار کرگیا، فرانس، اٹلی اور البانیہ میں پولیس سے جھڑپیں

بنیامن نیتن یاہو امریکہ کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی

حوثیوں کی مبینہ ’مدد‘ اور ’سعودی عرب کی ناراضی کا خطرہ‘: یمن تنازع میں روس کس کا ساتھ دے رہا ہے؟

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی