دنیا کے 80 کروڑ نوجوانوں کو ملازمت نہیں مل سکے گی؟ اقوام متحدہ نے بڑے خطرے سے خبردار کر دیا


دنیا بھر میں نوجوانوں کے لیے روزگار کا حصول آنے والے برسوں میں مزید مشکل ہوسکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 10 سے 15 سال کے دوران تقریباً 120 کروڑ نوجوان ملازمتوں کی تلاش میں نکلیں گے، لیکن اس عرصے میں صرف 40 کروڑ نئی نوکریاں پیدا ہونے کی توقع ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اگر روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی رفتار نہ بڑھی تو تقریباً 80 کروڑ نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کی کمی کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ یہ صورتحال خاص طور پر ان ممالک کے لیے تشویش کا باعث ہے جہاں نوجوانوں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ یو این ڈی پی کے سربراہ الیگزینڈر ڈی کرو نے بنکاک میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دنیا کی کئی معیشتیں نوجوانوں کی بڑھتی تعداد کے مطابق ملازمتیں فراہم کرنے میں پیچھے رہ گئی ہیں۔ ہر سال لاکھوں نوجوان اپنی تعلیم مکمل کرکے عملی زندگی میں قدم رکھتے ہیں، لیکن انہیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کام تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ صرف بے روزگاری تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس کے اثرات ملکی معیشت، لوگوں کی آمدنی اور معاشرتی حالات پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ اگر نوجوانوں کو مناسب مواقع نہ ملے تو معاشی ترقی کی رفتار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تاہم اقوام متحدہ نے واضح کیا کہ اس بحران سے بچنا ممکن ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ حکومتیں روزگار پیدا کرنے کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں، نئے کاروباروں کی حوصلہ افزائی کریں اور نوجوانوں کو ایسی تربیت فراہم کریں جو موجودہ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہو۔ ڈی کرو نے ترقی پذیر ممالک پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا، جہاں بڑی نوجوان آبادی معاشی ترقی کا ذریعہ بن سکتی ہے، بشرطیکہ اسے تعلیم، ہنر اور کام کرنے کے مناسب مواقع فراہم کیے جائیں۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے یو این ڈی پی نے 13 اکتوبر کو بنکاک میں دو نئے پروگرام متعارف کرائے، جن کا مقصد ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری کو آسان بنانا اور ملازمتوں کی تعداد بڑھانا ہے۔ ان منصوبوں میں انویسٹمنٹ ایکسیلیریٹر اور جابز فار پراسپرٹی فیسیلٹی شامل ہیں۔ ان کے ذریعے حکومتوں اور نجی کمپنیوں کے درمیان تعاون بڑھایا جائے گا تاکہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو اور نوجوانوں کو بہتر آمدنی والے روزگار میسر آسکیں۔ اقوام متحدہ اس سلسلے میں عالمی بینک، یورپی سرمایہ کاری بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے تاکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کو عملی شکل دی جاسکے۔ یو این ڈی پی کے مطابق صرف سرمایہ فراہم کرنا کافی نہیں، بلکہ اس بات کو یقینی بنانا بھی ضروری ہے کہ معاشی منصوبوں سے عام شہریوں کو فائدہ پہنچے اور نئی ملازمتیں پیدا ہوں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کے مسائل کا سفارتی حل ضروری ہے: عباس عراقچی

یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حوثیوں کے حملے میں کم ازکم 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

ٹرمپ کی ’مدر آف آل بومبز‘ استعمال کرنے کی دھمکی کا مقصد ایران کو جھکنے پر مجبور کرنا ہے؟

’بم کو ماں کا نام دینا کیسی تہذیب ہے؟‘ ایران کی امریکا پر سخت تنقید

دنیا کے 80 کروڑ نوجوانوں کو ملازمت نہیں مل سکے گی؟ اقوام متحدہ نے بڑے خطرے سے خبردار کر دیا

فرانس میں عوامی غصہ بے قابو، احتجاج کے دوران عمارتوں میں آگ، 1200 افراد گرفتار

قطر کا علاقائی ممالک کے مابین نئی دفاعی شراکت داری کا اعلان، روسی وزیرِ خارجہ کا دورہ ایران

’مصر کے بیٹے کرائے کے سپاہی نہیں‘: محمد بن سلمان کا دورہ قاہرہ، حوثیوں کی تنبیہ اور صدر السیسی کی درخواست

پیرس کیوں جل رہا ہے اور فرانس میں احتجاج پرتشدد کیوں ہوا؟

غزہ میں خوراک کا بحران مزید سنگین، عالمی ادارے نے 5 لاکھ افراد کی امداد کم کردی

ایران کی توانائی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کو نشانہ بنائیں گے، تہران کی سخت وارننگ

سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی دھمکی، حوثیوں نے عالمی فضائی کمپنیوں کو خبردار کردیا

مہنگائی کے خلاف یورپ بھر میں احتجاج شدت اختیار کرگیا، فرانس، اٹلی اور البانیہ میں پولیس سے جھڑپیں

بنیامن نیتن یاہو امریکہ کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی

حوثیوں کی مبینہ ’مدد‘ اور ’سعودی عرب کی ناراضی کا خطرہ‘: یمن تنازع میں روس کس کا ساتھ دے رہا ہے؟

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی