اسلحہ لائسنس کے نام پر شہریوں سے فراڈ، نادرا نے جعلی ویب سائٹ سے خبردار کردیا


پنجاب میں اسلحہ لائسنس کے حصول کے نام پر جعلی ویب سائٹ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کردیا ہے۔ نادرا کے مطابق جعلساز عناصر نادرا سے منسوب جعلی ویب سائٹ کے ذریعے پنجاب اسلحہ لائسنس کے درخواست گزاروں سے بھاری رقوم وصول کررہے ہیں۔ شہری اسلحہ لائسنس کے حصول کے لیے ان غیر مصدقہ ویب سائٹس پر نہ صرف فیس جمع کرا رہے ہیں بلکہ اپنی حساس شناختی معلومات بھی فراہم کررہے ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جعلی ویب سائٹس پر ذاتی اور شناختی معلومات فراہم کرنے سے ان کے غلط استعمال کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، جبکہ شہریوں کو مالی نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ نادرا نے پنجاب اسلحہ لائسنس کے حصول کے خواہش مند افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ویب سائٹ پر درخواست جمع کرانے یا رقم ادا کرنے سے پہلے اس کے مستند ہونے کی تصدیق ضرور کریں۔ شہری غیر مصدقہ ویب سائٹس پر اپنی شناختی معلومات اور دیگر حساس تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کریں۔ نادرا نے واضح کیا ہے کہ پنجاب اسلحہ لائسنس سے متعلق آن لائن خدمات کے لیے صرف سرکاری ویب سائٹ pal.nadra.gov.pk استعمال کی جائے۔ اتھارٹی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ جعلسازی سے بچنے کے لیے ویب سائٹ کا درست ایڈریس لازمی چیک کریں اور کسی بھی مشکوک آن لائن پلیٹ فارم پر ادائیگی یا معلومات فراہم کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کے مسائل کا سفارتی حل ضروری ہے: عباس عراقچی

یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حوثیوں کے حملے میں کم ازکم 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا حلف اٹھالیا

خیبرپختونخوا صحت کارڈ پلس پروگرام میں مبینہ مالی بے ضابطگیاں، سابق سی ای او نیب طلب

خیبر پختونخوا میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

روسی وزیرِ خارجہ کی تہران آمد، پاسدارانِ انقلاب کی نئے امریکی حملے کی صورت میں توانائی بحران مزید سنگین ہونے کی تنبیہ

یمن میں فوجی کیمپ پر حوثیوں کے حملے میں 18 ہلاکتوں کی اطلاعات، مشرقِ وسطی میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

قطر کا علاقائی ممالک کے مابین نئی دفاعی شراکت داری کا اعلان، روسی وزیرِ خارجہ کا دورہ ایران

وزیراعظم کی لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظیم نو کی ہدایت

خیبر پختونخوا میں معدنیات کے ٹھیکوں پر بحث اور ’ایف ڈبلیو او‘ کا ذکر: شمالی وزیرستان میں ’محمد خیل‘ کاپر منصوبہ کیا ہے؟

بجلی چوروں کی اب خیر نہیں! ٹرانسفارمرز بند کرنے کے لیے نیا اسمارٹ سسٹم تیار

اسکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے کیڈٹس کا آئی ایس پی آر کا یادگار دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر سے خصوصی نشست

پاکستان کی ’جین زی‘ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیوں کر رہی ہے؟

بنیامن نیتن یاہو امریکہ کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی

گورنر خیبر پختونخوا کا تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا اعلان، سیاسی سفارش قبول نہیں ہوگی

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی